🌹٭•═༻◉﷽◉༺═•٭🌹
🏵️🌼تصوف کی باتیں 🌼🏵️
📬=» قسطِ تصوف نمبر﴿1﴾
🌹=»صوفی کہلانے کا مستحق«=🌹
🌹📚=» مشہور محدث اور جلیل القدر امام حافظ ابو نعیم محمد بن عبداللہ اصفہانی شافعی حلیۃ الاولیاء میں تحریر فرماتے ہیں: ”تصوف“ 10 معنی پر مشتمل ہے-
🌹=٭☜ پہلؔا یہ کہ دنیا کی ہر شئی میں کثرت کے بجائے قلت پر اکتفا کرے-
🌹٭☜ دوسؔرا یہ کہ اسباب پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللہ عزوجل پر اعتماد رکھے-
🌹٭☜ تیسؔرا یہ کہ نفلی طاعات کے ساتھ فرض پورا کرنے میں رغبت رکھے-
🌹٭☜ چوؔتھا یہ کہ دنیا چھوٹ جانے پر صبر کرے اور دستِ سوال اور زبانِ شکوہ دراز نہ کرے-
🌹٭☜ پانچؔواں یہ کہ قدرت کے باوجود کسی بھی شئی کے حصول کے وقت ﴿حلال حرام وغیرہ﴾ کی تمیز رکھے-
🌹٭☜ چھؔٹا یہ کہ تمام مشغولیات کے مقابلے میں اللہ کے ساتھ شغل رکھنے کو ترجیح دے-
🌹٭☜ ساؔتواں یہ کہ تمام اذکار کے مقابلے میں ذکر خفی کو فوقیت دے-
🌹٭☜ آٹھوؔاں یہ کہ وساوس آنے کے باوجود اخلاص کو ثابت اور پختہ رکھے-
🌹٭☜ نواؔں یہ کہ شک کی وجہ سے یقین کو متزلزل نہ ہونے دیے-
🌹٭☜ دسواؔں یہ کہ اضطراب اور وحشت کو چھوڑ کر اللہ عزوجل کے ساتھ انس اور سکون حاصل کرے-
🌹🌴پس جو شخص ان صفات کا حامل ہو، وہ اس نام کا یعنی صوفی کہلانے کا مستحق ہے، ورنہ کاذب ہے-“🌹🌴
۔
🌹🌴حلیۃ اولیاء🌴🌹
★جلداول،اردو★
x