Type Here to Get Search Results !

وہ کون سے اعمال ہیں جن کے ذریعے شیطان انسان پر حاوی ہو جاتا ہے؟ واقعہ

وہ کون سے اعمال ہیں جن کے ذریعے شیطان انسان پر حاوی ہو جاتا ہے؟

حجۃ الاسلام امام محمد غزالی رحمۃ اللّٰه تعالیٰ علیہ اپنی کتاب لباب الاحیاء العلوم میں ایک روایت تحریر فرماتے ہیں 

 کہ حضرت سیدنا موسیٰ علی نبینا و علیہ الصلٰوۃ و السلام اپنی مجلس میں تشریف فرما تھے ،کہ ابلیس آپ علیہ السلام کے سامنے آیا اور اس کے سر پر ایک ٹوپی تھی جس میں کئی رنگ چمک رہے تھے۔ جب وہ آپ علیہ السلام کے قریب ہوا تو ٹوپی اتار کر رکھ دی اور آپ علیہ السلام کو سلام کیا ،آپ علیہ السلام نے پوچھا:'' تو کون ہے؟'' اس نے کہا:'' میں ابلیس ہوں۔'' آپ علیہ السلام نے فرمایا:'' اللہ عزوجل تجھے زندہ نہ رکھے، توکیوں آیا؟'' اس نے جواب دیا:'' چونکہ آپ کو اللہ عزوجل کے ہاں ایک مقام و مرتبہ حاصل ہے اس لئے آپ علیہ السلام کی خدمت میں سلام عرض کرنے حاضر ہوا ہوں۔'' آپ علیہ السلام نے پوچھا: ''میں نے تیرے سر پر جو دیکھا وہ کیا ہے ؟'' اس نے جواب دیا:'' اس کے ذریعے میں انسانوں کے دل اچک لیتا ہوں۔''

آپ علیہ السلام نے اس سے پوچھا :''وہ کون سا ایسا عمل ہے جس کے ذریعے تو انسان پر حاوی ہو جاتا ہے؟''

شیطان نے جواب دیا:

''جب وہ اپنے آپ پر اترانے لگتاہے ، اپنے اعمال کو زیادہ جانتا ہے اور گناہوں کو بھول جاتا ہے۔''

(پھر کہنے لگا)میں آپ کو تین باتوں سے ڈراتا ہوں:

(۱) کسی غیر محرم عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کریں،کیونکہ جو شخص ایسی عورت کے ساتھ علیحدگی میں ہوتا ہے، جو اس کے لئے حلال نہیں، تو میں اپنے کارندوں کو بھیجنے کی بجائے خود وہاں جاتا ہوں، یہاں تک کہ انہیں فتنہ میں مبتلا کردیتا ہوں۔

(۲)جب اللہ عزوجل سے وعدہ کریں تو اسے پورا کریں اور(

۳) جب صدقہ کا مال نکالیں، تو اسے خرچ کر دیں ،کیونکہ جب کوئی شخص صدقہ کا مال الگ کرکے رکھتا ہے، تو میں اسے خرچ کرنے میں رکاوٹ بن جاتا ہوں۔''

پھر شیطان یہ کہتا ہوا واپس چلا گیا:''ہائے افسوس ! حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو وہ بات معلوم ہو گئی جس کے ذریعے میں لوگوں کو دھوکا دیتا ہوں۔'' (لباب الاحیاء العلوم مترجم للغزالی علیہ الرحمہ ص229)

🌹 توجہ فرمائیے ✍ 

 آپ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ، علماء اہلسنت کا علمی ، ادبی ، فکری ، درسی ، تحقیقی مواد سینڈ کرنے ، مذید شوقِ مطالعہ بڑھانے کیلئے بنایا گیا ہے لھذا ضرور جوائن کریں اور علم دین سے زندگی کو روشن کریں_ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area