Type Here to Get Search Results !

منافق کے لیے دعا مغفرت کرنا کیسا ہے؟

(سوال نمبر 4007)
منافق کے لیے دعا مغفرت کرنا کیسا ہے؟
::----------------------------::
السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماے دین کہ کیا منافق کے حق دعاء مغفرت کرسکتے ہیں ؟مدلل جواب عنایت فرمادیں
سائل:- حبیب احمد آندھرا پردیش انڈیا
::----------------------------::
نحمده و نصلي على رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل
منافق کے لیے دعا مغفرت کرنا جائز نہیں ہے
موجودہ دور میں کوئی منافق اصلی نہیں ہے یا کافر ہے یا مسلمان ہے
منافق کہتے ہیں زبان سے مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنا اور دل میں اسلام سے انکار کرنا نفاق اعتقادی اور زبان و دل کا یکساں نہ ہونا نفاق عملی کہلا تاہے۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے
اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ یُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَ هُوَ خَادِعُهُمْۚ-وَ اِذَا قَامُوْۤا اِلَى الصَّلٰوةِ قَامُوْا كُسَالٰىۙ-یُرَآءُوْنَ النَّاسَ وَ لَا یَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ اِلَّا قَلِیْلًا٘ۙ(۱۴۲))(پ۵، النساء: ۱۴۲)
 ترجمۂ کنزالایمان: بے شک منافق لوگ اپنے گمان میں اللہ کو فریب دیا چاہتے ہیں اور وہی انہیں غافل کرکے مارے گا اور جب نماز کو کھڑے ہوں تو ہارے جی سے لوگوں کو دکھاوا کرتے ہیں اور اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر تھوڑا ۔
ایک جگہ فرماتا یے
 اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ فِی الدَّرْكِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِۚ-وَ لَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِیْرًاۙ(۱۴۵) (پ ۵، النساء: ۱۴۵)
 ترجمۂ کنزالایمان ’بے شک منافق دوزخ کے سب سے نیچے طبقہ میں ہیں اور تو ہرگز اُن کا کوئی مددگار نہ پائے گا ۔
خزائن العرفان میں اس آیت مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں  ’منافق کا عذاب کافر سے بھی زیادہ ہے کیونکہ وہ دنیا میں اظہار اسلام کرکے مجاہدین کے ہاتھوں سے بچا رہاہے اور کفر کے باوجود مسلمانوں کو مُغالطہ دینا اور اسلام کے ساتھ اِستہزاء کرنا اس کا شیوہ رہا ہے (باطنی بیماریوں کی معلومات،ص ۲۱۹،۲۲۰)
مذکورہ توضیحات سے معلوم ہوا کہ منافق کافر سے بھی گھٹیا ہوتا ہے اس لئے اس کی دعا مغفرت کرنا جائز نہیں ہے ۔
والله ورسوله اعلم بالصواب۔
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال۔10/07/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area