محرم الحرام میں ناخن کاٹنا کیسا ہے
:----------------------:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
*کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک محرم سے دس محرم تک اس درمیان بال ناخن موئے زیر ناف اور بغل کے نیچے کے بال وغیرہ کاٹ سکتے ہیں یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں
سائل:- غلام سعدی رضا کشن گنج بہار

:---------------------:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب:
واضح رہے کہ محرم الحرام میں سوگ کے علاوہ باقی چیزیں جائز ہے
یعنی بال کٹوانا ناخن تراشنا اور بستر سلنا یہ سب جائز ہے اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں
یکم محرم الحرام تا دس محرم الحرام سوگ کے متعلق حضور سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ محرم شریف میں دس روز تک سوگوار رہنا ممنوع وناجائز ہے-(فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد 24 صفحہ 508)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اعجاز الدین رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی باندوی یوپی ۔
رابطہ نمبر 7068057147