Type Here to Get Search Results !

غسل کرنے سے طبیعت زیادہ خراب ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

غسل کرنے سے طبیعت زیادہ خراب ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
:-----------------------:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر عورت پر ماہواری کے دن مکمل ہوگئے اورغسل واجب ہے مگر طبیعت کی شدید خرابی کے باعث غسل لینے سے بخار اور طبیعت کے مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے ایسی صورت میں غسل و طہارت کے لیے کیا حکم ہو گا؟
سائل:- خضر حسین پاکستان 
:-----------------------:
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون الملک الوھاب:
اگر کسی شخص کے لیے پانی کا استعمال ممکن نہ ہوکہ بیماری بڑھنے کا خطرہ ہو یا پھر جان بھی جاسکتی ہو تو ایسی صورتوں میں مریض طہارت کے لیے پانی استعمال نہ کرے بلکہ تیمم کر کے نماز پڑھے 
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
وَإِن كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُواْ وَإِن كُنتُم مَّرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ الْغَائِطِ أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُواْ مَاءً فَتَيَمَّمُواْ صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُواْ بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُم مِّنْهُ
 حدیث شریف میں ہے
 رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں ایک آدمی کو زخم پہنچا پھر اُسے احتلام ہو گیا تو اُسے غسل کرنے کا حکم دیاگیا۔ اُس نے غسل کیا تو فوت ہو گیا۔ جب یہ بات رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اُسے قتل کر دیا گیا، ﷲ اُنہیں مارے، کیا معلوم کر لینا بے خبری کا علاج نہیں ہے؟۔ (أحمد بن حنبل، المسند، 1: 130، رقم: 3057، مصر)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اعجاز الدین رضوی قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی باندوی یوپی ۔۔ 
رابطہ نمبر 7068057147

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area