Type Here to Get Search Results !

ماہ محرم میں عقیقہ ختنہ اور نکاح کرنا کیسا ہے؟

(سوال نمبر 4009)
ماہ محرم میں عقیقہ ختنہ اور نکاح کرنا کیسا ہے؟
::----------------------------::
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسلہ کے بارے میں کہ محرم کے چاند میں عقیقہ و ختنہ کرا سکتا ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
سائل:- محمد خورشید رضا قادری بہرایچ شریف یوپی انڈیا
::----------------------------::
نحمده و نصلي على رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل 
ماہ محرم الحرام میں عقیقہ ختنہ اور نکاح کرنا عام دنوں کی طرح جائز ہے ۔
فتاوی رضویہ میں ہے 
شادی کرنا کسی بھی مہینے میں منع نہیں ہے جیساکہ حضور سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ ماہ محرم الحرام و صفر میں نکاح کرنا منع ہے یا نہیں تو آپ نے جواب دیا نکاح کسی مہینے میں منع نہیں
(فتاوی رضویہ شریف جلد 11ص 265 اسی طرح احکام شریعت ح اول ص /127/ وغلط فہمیاں اورانکی اصلاح ص نمبر/132/133)
والله ورسوله اعلم بالصواب 
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال۔10/07/2023 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area