Type Here to Get Search Results !

مكان بنانے کے لئے جو رقم جمع ہے کیا اس جمع شدہ رقم پر بھی زکات فرض ہے؟

 (سوال نمبر ١٧١ )

مكان بنانے کے لئے جو رقم جمع ہے کیا اس جمع شدہ رقم پر بھی زکات فرض ہے؟
:::-----------------------------------------:::
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ ۔
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں زید کے پاس اپنا کوئی گھر یا مکان نہیں ہے اور اس کے پاس صاحب نصاب ہونے کے مقدار میں روپیہ ہے جیسے وہ اپنے رہنے سہنے کے لیے مکان بنانے کے لیے جمع کر رہا ہے جس کی وجہ سے اس مال پے سال بھی گذر چکا ہے تو عرض یہ ہےکہ وہ اس مال کی زکوٰۃ نکا لےگا یا چونکہ وہ اُسے گھر بنانے کے لیے جمع کر رہا ہے اس لیے نہیں نکا لےگا تو بھی چلے گا؟
سائل :محمد حبیب الرحمٰن اوڑیسہ
:::-----------------------------------------:::
نحمد و نصلي على رسوله الأمين.
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعونہ تعالیٰ عزوجل

شرائط وجوب زکوٰۃ ۔
(١) مسلمان ہونا
( ٢)بالغ ہونا
(٣) عاقل ہونا
(٤) آزاد ہونا
(٥) مالک نصاب ہونا
(٦) مال كا صاحب نصاب کے تصرف میں ہونا
(٧) صاحب نصاب کا قرض سے فارغ ہو نا
(٨) نصاب کا حاجت اصلیہ سے فارغ ہو نا،
(٩) مال نامی ہونا
(١٠) مال نصاب کی مدت۔
نصاب مال کا پورا ہوتے ہی زکات فرض نہیں، بلکہ ایک سال تک وہ نصاب ملک میں باقی رہے ،سال پورا ہونے کے بعد اس پر زکات نکالی جائے گی ۔۔زید کے پاس اگرچہ گھر نہیں پر اس کے پاس جو رقم ہے اور اس پر سال گزر گیا تو اس پر زکات نکالنا ضروری ہے
ڈھائی فیصد کل مال سے نکال گر زکات ادا کرے
اسی طرح فتاوی ہندیہ میں ہے
( وَمِنْهَا: كَوْنُ الْمَالِ نِصَابًا ) فَلَاتَجِبُ فِي أَقَلَّ مِنْهُ، هَكَذَا فِي الْعَيْنِيِّ شَرْحِ الْكَنْزِ".(كتاب الزكات فتاوى الهنديه)
كما في النور الإيضاح
الإسلام والبلوغ والعقل والحرية وملك نصاب حولي فارغ عن الدين وحاجته الأصلية نام ولو تقديرا شروط وجوب ادائها حولان الحول القمري على النصاب الأصلي بحيث يوجد في طرفي الحول ولونقص في وسطه
شروط ادائها ويشترط لصحة أداء الزكاة أحد ثلاثة أمور نية مقارنة للأداء أو نية مصاحبة لعزل المقدار الواجب أو التصدق بجميع ماله ولو من غيره نية الزكاة  ولا يشترط أن يعلم الفقير أنها زكاة على الأصح حتى لو أعطاه شيئا وسماه هبة أو قرضا ونوى به الزكاة صحت الأجناس التي تجب فيها الزكاة تجب الزكاة في الأجناس الآتية وهي السوائم الذهب والفضة عروض التجارة الزروع والثمار المعدن والركاز وإليك تفصيل ذلك زكاة السوائم السوائم هي الإبل والبقر والغنم وتجب الزكاة فيهابشروط ثلاثة أن تبلغ نصابا أن يحول عليها الحول وهي في ملك صاحبها أن تكتفي بالرعي المباح طول الحول أو معظمه‏.‏ (فصل في شروط وجوبها نور الإيضاح )
والله ورسوله أعلم بالصواب
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان ١٨،سرہا نیپال۔
خادم البرقی دارالافتاء سنی شرعی بورڈ آف نیپال
٣٠.،أكتوبر ٢٠٢٠ء /١٣،،ربيع الأول ، ١٤٤٢ھ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area