Type Here to Get Search Results !

کیا بریلوی اور سنی ایک ہی ہے؟

(سوال نمبر 6004)
کیا بریلوی اور سنی ایک ہی ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده و نصلي على رسوله الكريم 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالى عزوجل
موجودہ دور میں اہل سنت ہی کا دوسرا نام بریلوی ہے جسے مسلک اعلی حضرت کہتے ہیں بریلوی اور سنی ایک ہی ہے 
 پر بجائے بریلوی کے اپنے آپ کو اہل سنت وجماعت کہنا چایے  
دنیا میں ہر دور میں سینکڑوں فرقے پیدا ہوئے لیکن وہ نقش بر آب تھے۔ابھرے اور مٹ گئے، لیکن جو فرقہ ہعنی عموم اور کثرت کے ساتھ باقی ہے اور آج مسلمان آبادی کا کثیر حصہ بن کر اکناف عالم میں پھیلا ہوا ہے وہ فرقہ اہل سنت والجماعت ہے۔
اہل سنت والجماعت سے مراد وہ جماعت اور طبقہ ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والا صحیح عقیدہ کا حامل اور صحابہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کرنے والا ہو جیسا کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے ما انا علیہ واصحابی جس راستہ پر میں اور میرے صحابہ ہیں کہ کر اہل سنت والجماعت کی تعریف اور ان کو پرکھنے کی کسوٹی متعین فرمادی ہے۔اور جو سنت اور صحابہ کے عقائد سے دور ہو اور اہل سنت ہونے کا دعوی کرے تو یہ دعوی نرا دعوی ہی ہوگا 
واللہ و رسولہ اعلم بالصوب 
کتبہ کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجیب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لہان 18خادم دار الافتاء البرکاتی علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال۔27/07/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area