Type Here to Get Search Results !

خدارا اہلسنت پر رحم کریں

✍️ حضرت علامہ مولانا حسن نوری گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 

:--------------------: 

خدارا اہلسنت پر رحم کریں


جولائی 2017ء میں " سید امین القادری صاحب مبلغ سنی دعوت اسلامی" کا عید غدیر منانے اور بے تکے بیان کرنے پر تعاقب کیا تھا جس کے سبب پورے ملک میں ان کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہوا تھا علامہ اعظمی اور دیگر اکابرین اہلسنت نے بھی اس کو سنجیدگی سے لیا تھا، بعض لوگوں نے ذاتی دشمنی کے سبب ان کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا، خیر انہوں نے تقریباً سات مرتبہ توبہ کیا، آخری توبہ انہوں نے مدینہ منورہ میں مناظر اہلسنت علامہ صغیر احمد جوکھنپوری صاحب قبلہ کے روبرو کیا تھا، مجھے کوئی ذاتی دشمنی ہرگز نہیں وہ سنی ہیں، سنیت کی نشر و اشاعت کرتے ہیں لیکن دو تین سال سے پھر وہ بے تکے بیان دینا شروع کر چکے ہیں، کرامات الہامات، فضائل و مناقب کچھ اس انداز میں بیان کرتے ہیں جس سے لوگ اہلسنت سے متنفر ہوتے ہیں یا کم از کم بزرگوں کی عظمت و فضیلت کا انکار کر بیٹھتے ہیں،
عرض یہ ہے کہ بعض درست باتیں بھی عوام کے سامنے شریعت نے اس لیے بیان کرنے سے روکا کہ عوام میں شبہ پیدا ہوگا یا نہ جاننے کے سبب انکار کر بیٹھیں گے، حفظ دین عوام مسلمین کے پیش نظر خود رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ لوگوں سے ان کی عقلوں کے مطابق بات کرو، وہ حدیث نہ بیان کرو جسے وہ نہ سمجھ سکیں، جہاں جو قرات رائج ہے وہی پڑھنی چاہیے کیونکہ دوسری قرات نہ جاننے کے سبب عوام معاذ اللہ مذاق بناے گی یا انکار کر بیٹھے گی، متشابہات میں بحث سے اسی لیے روکا گیا، تقدیر جو ضروریات دین سے ہے اس میں بحث سے سخت منع کیا گیا ہے -
ضروری اور اہم مسائل کے بجائے مقررین اپنا زور بیان اسی میں کیوں صرف کرتے ہیں؟
کیا عوام معجزات، کرامات و استدارج و اہانت و معونت کو اچھی طرح سمجھ گئی ہے؟ کیا عوام خرق عادات کے جملہ اقسام جانتی ہے؟ جس عوام کو درست کلمہ نہیں آتا آپ اس کے سامنے ایسے بیانات کیوں کرتے ہیں؟
فضائل کے لیے وہ لب و لہجہ استعمال کرنا جس سے سامعین کو فرائض معمولی لگے یہ کونسا طریقہ تبلیغ ہے؟
خدارا اہلسنت پر رحم کریں
از: قلم :- حضرت علامہ مولانا حسن نوری گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area