Type Here to Get Search Results !

غوث پاک رفع یدین کرتے تھے تو آپ لوگ کیوں نہیں کرتے ہو

 غوث پاک رفع یدین کرتے تھے تو آپ لوگ کیوں نہیں کرتے ہو
_________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مشہور ہے کہ حضور غوث اعظم عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب میں لکھا ہے آپ رفع الیدین کے ساتھ نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔ اب اہلسنت پے سوال اٹھتا ہے جب آپ کے پیر رفع الیدین کےساتھ نماز ادا کرتے تھے تو آپ کیوں ان کی طرح نہیں پڑھتے؟ رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں 
المستفتی:-رضا پاکستان
_________(❤️)_________
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب 
حضور غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ 
حنبلی مذہب کے پیروکار تھے جیسا کہ فتاوی رضویہ میں ہے کہ آپ حنبلی تھے،
امام احمد رحمتہ اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہوۓ آپ نے رفع یدین کیا،
ہم چونکہ حنفی ہے اور مسائل میں امام اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہے ، اس وجہ سے ہم رفع یدین نہیں کرتے، ہم چونکہ حنفی ہے اور 
ہم حنفیوں کو مسائل میں تقلید کا حکم امام اعظم رحمتہ اللہ علیہ کا یے 
 نہ کے غوث پاک کی تقلید کا غوث پاک حنبلی تھے ، تو آپ نے امام احمد کی تقلید کرتے ہوۓ رفع یدین کیا
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
_________(❤️)_________
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال
رابطہ نمبر:- 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area