فلم دیکھنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
:----------------
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جو شخص فلم، گانے۔ گندی وڈیو وغیرہ دیکھتا ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل : رفاقت حسین امیٹھی یوپی انڈیا.
:------------------

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب:
فلم دیکھنا ، گانے سننا ناجائز ہے خصوصاً گندی ویڈیو ( Vedio )دیکھنا تو اور بھی سخت ناجائز وحرام ہے دیکھنے والا فاسق وفاجر ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے اسے امام بنانا گناہ ہے اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نماز کا دہرانا واجب ہے درمختار مع ردالمحتارمیں ہے "کل صلاۃ أدیت مع كراهة التحريمة تجب اعادتھا اھ" (ج :2 ص: 147/148 ، کتاب الصلاة ، باب صفۃ الصلاۃ)
غنیة میں ہے "لوقدموا فاسقا یاثمون بناء علی ان كراهة تقديمه كراهة تحريم اھ" (ص:513 ، فصل في الامامۃ)
اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں: "فاسق کے پیچھے نماز ناقص و مکروہ اگر پڑھ لی تو پھیری جائے اگرچہ مدت گزر چکی ہو لہذا اسے ہر گز امام نہ کیا جائے جہاں امامت کرتا ہو بشرط قدرت معزول کرکے امام متقی صحیح العقیدہ صحیح القرأة مقرر کریں" (فتاوی رضویہ مترجم ج: 6 ص :390 ، باب الامامة)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عرف صدام حسين احمد قادری ميراني فيضی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
خادم میرانی دارالافتاء ۸ربیع النور ١٤٤۲ھ مطابق 26 اکتوبر 2020ء 7408476710