عیدالاضحی کی نماز پڑھنے کا طریقہ
_________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں
کہ عیدالاضحی (بقر عید) کی نماز کا طریقہ مکمل طور پر تحریری شکل میں عنایت فرمائیں۔
سائل: محمد مفید عالم صمدی اتردیناجپور ویسٹ بنگال انڈیا
_________(❤️)_________
نحمده و نصلي على رسوله الكريم
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالى عزوجل
پہلے اِس طرح نیّت کیجئے میں نیّت کرتا ہوں دو رَکعَت نَماز عِیدُالْفِطْر یا عِیدُالْاَضْحٰی کی ساتھ چھ زائد تکبیروں کے واسِطے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیچھے اِس امام کے پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اوراَللّٰہُ اَکْبَر کہہ کر حسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لیجئے اور ثَنا پڑھئے پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اور اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے لٹکا دیجئے پھر ہاتھ کانوں تک اٹھائیے اور اَللّٰہُ اَکْبَر کہہ کر لٹکا دیجئے پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیے اور اَللّٰہُ اَکْبَر کہہ کر باندھ لیجئے یعنی پہلی تکبیر نماز کی ابتدا والی کے بعد ہاتھ باندھئے اِس کے بعد دوسری اور تیسری تکبیر میں لٹکائیے اور چوتھی میں ہاتھ باندھ لیجئے اس کو یوں یادرکھئے کہ جہاں قِیام میں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھنے ہیں اور جہاں نہیں پڑھنا وہاں ہاتھ لٹکانے ہیں پھر اِمام تَعَوُّذاور تَسْمِیَہ آہِستہ پڑھ کر اَلْحَمْد شریف اور سورت جہر یعنی بُلند آواز کے ساتھ پڑھے پھر رُکوع اور سجدے کرے دوسری رَکعَت میں پہلے اَلْحَمْد شریف اور سُورت جہر کے ساتھ پڑھے پھر تین بار کانوں تک ہاتھ اٹھا کر اَللّٰہُ اَکْبَر کہئے اور ہاتھ نہ باندھئے اور چوتھی باربِغیر ہاتھ اْٹھا ئے اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے رُکوع میں جائیے اور قاعِدے کے مطابِق نَماز مکمَّل کر لیجئے ہر دو تکبیروں کے درمیان تین بار سُبحٰن اللہ کہنے کی مِقدار چُپ کھڑا رہنا ہے (بہارِ شریعت،ج1،ص781)
ثنا سورہ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں رکوع و سجود کی تسبیح اور تشہد کسی نماز کی کتاب سے یاد کریں

والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال