سانپ کو قتل کرنا کس کے قتل کے مشابہ ہے ؟
السلام عليکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرا ایک اور وہ یہ ہے کہ سوال سانپ کس قوم کی مسخ شدہ ہیں، ؟ اور سانپ کو قتل کرنے پر کس سے تشبیہ دی گئی ہے یعنی سانپ کو قتل کرنا کس کے قتل کے مشابہ ہے __؟؟؟ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛
الجواب بعون الملک الوھاب؛
جہاں تک میرے علم اور مطالعے کی رسائی ہے کہ سانب کسی قوم کی مسخ شدہ نہیں ہے سانب اور مور کو اللہ رب العزت نے حضرت آدم علیہ السلام و حضرت حوا رضی اللہ عنہا کی خدمت کیلئے پیدا کیا تھا جیسا کہ حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی فرماتے ہیں کہ جنت میں مور اور سانب بہت خوبصورت جانور تھے اور یہ دونوں حضرت آدم علیہ السلام کی خدمت کیا کرتے تھے
لیکن ان دونوں نے شیطان مردود کا ساتھ دیا اور خوبصورت سے
بدصورت بنا دے گی اور ان سب کو جنت سے باہر نکال دے گی سانب کو مرج الہند میں اور مور کو اصفہان میں اتارا گیا سانب کے پیر غاٸب کر دے گی اور پیٹ کے بل چلایا گیا اور اس کی غذا مٹی مقرر کی گی مور کے پیر بدشکل ٹکر دے گی
(تفسیر نعیمی پارہ اول ص ٢٥٩ )
سانب کو قتل کرنے کا حکم حدیث پاک سے ثابت ہے اور سانب کا قتل ایک کافر کے قتل کے مشابہ ہے جیسا کہ حدیث پاک میں ہے
عن عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ قال : قال رسول اللہ ﷺ من قتل حیة او عقربا فکانما قتل کافرا۔
حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے رویت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا
جس نے سانب یا بچھو کو مارا گویا ایک کافر کو مارا۔
( جامع الاحادیث جلد چہارم ص ١٢٤ )
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب؛
ازقـلـــم،حـضــرت عــلامــہ ومـولانــا
ـحمــد جـابـر الـقـادری رضـوی صاحــب
قـبـلـہ مـد ظلــہ الـعـــالـــی والنـــورانـــی
مــسجــــد نــــورجــاجــپــــور اڑیــســـــہ