Type Here to Get Search Results !

میلاد النبی ﷺ قسط نمبر چہارم

شفاعت حلال ہوگئی قسط نمبر چہارم 
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے گھر میں محفل میلاد کرتے تھے تو حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے لئے شفاعت حلال ہوگئی
حضور مفتی اعظم بہار
حضور مصباح ملت شیخ طریقت مفتی اعظم بہار حضرت مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خاں ثناءالقادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار نے فرمایا کہ 
(1) سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ آپ ایک دن اپنے گھر میں ولادت مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے واقعات لوگوں سے بیان کررہے تھے تو لوگ خوش ہورہے تھے اور اللہ تعالیٰ کی حمد کررہے تھے اور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھ رہے تھے ۔کہ اچانک حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے ۔فرمایا 
حلت لکم شفاعتی یعنی تمہارے لئے میری شفاعت حلال ہوگئی سبحان اللہ وبحمدہ وصل اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
لہذا ہم سب بھی اپنے اپنے گھروں میں ولادت مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے واقعات اپنے گھر والوں سے بیان کرتے رہیں اور حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی شفاعت حاصل کریں 
(2) نجات مل گئی
جو میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم دل سے مناتے ہیں وہ نجات پاگئے 
حضور مفتی اعظم بہار
مصباح ملت شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خاں ثناءالقادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار المعروف بہ مفتی اعظم بہار نے فرمایا کہ حضرت ابودرداء سے روایت ہے کہ حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حضرت عامر انصاری کے گھر کی طرف گزرے اور عامر انصاری حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کے واقعات اپنے بیٹوں اور تختہ داروں کو سنا رہے تھے ۔اور آپ کی رہے تھے کہ یہ ہی دن تھا یہی دن تھا ۔تو نبی کرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
ان اللہ فتح لک ابواب الرحمۃ وملائکۃ کلھم یستغفرون لک من فعل فعلک نجی نجاتک
 ,یعنی بے شک اللہ تعالٰی نے رحمت کے دروازے کھول دیئے اور فرشتے سارے تیرے لیے بخشش کی دعا کرتے ہیں ۔جس نے تیرے جیسا کام کا وہ تیری طرح نجات پاجائے گا۔
(کتاب مستطاب الدرالمنظم فی حکم بیان مولد الاعظم حدیث شریف 193.194)
 مصنف : قطب مکہ شیخ الدلائل شاہ عبد الحق محدث الہ ابادی مہاجر مکی )
لہذا جو بھی اپنے گھروں میں یا کسی اور جگہوں پر ولادت باسعادت کے واقعات لوگوں کو سنائے گا تو اس عمل خیر کی برکت سے وہ دوزخ سے نجات پاجائے گا   
(3) جہاں میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم منایا جاتا ہے وہاں سال بھر امن وامان رہتا ہے اور اس عمل کی برکت سے مرادیں پوری ہوتی ہے 
امام حافظ استاذاالقراء ابو الخیر محمد بن الجزری فرماتے ہیں کہ خواصہ انہ امان فی ذلک العام 
وںشری عاجلۃ بنیل البغیۃ والمرام یعنی اس مجلس شریف کے خواص سے ہے کہ وہ تمام سال کے امن وامان ہے ۔اور حصول مقصد کے ساتھ بشارت عاجلہ ہے (سبل الھدی والرشاد ) 
سچے پکے عاشقان رسول مسلمانوں : آپ کو معلوم ہوا جو فعل ( یعنی میلادالنبی) اپنے کرنے والے کے لیے شفاعت حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ کے حلال وجائز ثابت ہونے ۔رحمت کے دروازے کھلنے ۔تمام ملائکہ کی بخشش کی دعا اور دنیا و آخرت میں نجات کا سبب اور وہ جگہ جہاں محفل منعقد کی جاتی ہے وہاں سال بھر امن و امان ہو اور مرادیں پوری ہو ایسے نیک کام کو ترک نہ کرکے اخلاص کے ساتھ میلاد شریف کی محفل منعقد کریں اور فضل عظیم حاصل کریں 
 لہذا میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم مناتے رہیں کیونکہ میلاد شریف منانے والے پر اس عمل کے برکات سے فضل عظیم ظاہر ہوتا ہے 
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
3 ربیع الاول شریف 1446
7 ستمبر 2024

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area