Type Here to Get Search Results !

مختار ثقفی نے تمام قاتلان امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قتل کرنے کا حکم دیا قسط دوم


مختار ثقفی نے تمام قاتلان امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قتل کرنے کا حکم دیا قسط دوم
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
مختار بن عبید ثقفی نے کوفہ پر آپنا پورا تسلط جمالیا ۔
یہ مختار ثقفی وہی شخص ہے جس کے گھر امام مسلم نے سب سے پہلے قیام کیا تھا اور اسی کے مکان میں اہل کوفہ کو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیعت کی تھی مختار بن عبید ثقفی نے برسر اقتدار آتے ہی اس بات کا قطعی عہد کیا کہ کربلائی ظالموں میں سے ایک کو بھی نہ چھوڑے گا اور خون امام حسین کا پورا بدلہ ملے گا اور جب مختار تمام دشمنان اہل بیت اور قاتلان حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو واصل جہنم کرچکا تو کہا کہ 
ان کی ان سزاؤں سے میری آگ نہیں بجھی یہ تو میں نے صرف اپنا فرض ادا کیا ہے اصل سزا تو ان کو حشر کے دن ملے گی۔
(حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سو قصے ص 90)
۔قاری گلزار احمد مدنی لکھتے ہیں کہ روایات کے مطابق حضرت مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوفہ پہنچے اور مختار بن عبید ثقفی کے مکان پر قیام پزیر ہوئے کوفہ والے تو بڑی شدت سے انتظار کررہے تھے ہاتھوں ہاتھ لیا اور بیعت کس سلسلہ شروع ہوگیا لوگ بیعت کے لئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کررنے لگے دو روز کے اندر اٹھارہ ہزار کوفیوں نے حضرت مسلم بن عقیل کے ہاتھ پر حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حق میں خلافت کی بیعت کر لی اور ان میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔
(سیرت سیدنا امام حسین رضی اللہ علیہ ص 123)
قاتل نواسہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا انجام
(1) ثمر لعین کا انجام
مختار نے ثمر لعین سے کہا کیا تو ہی وہ بدبخت انسان کے جس نے نواسہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک چھاتی پر چڑھ کر گلے میں خنجر چلایا تھا ۔اٹھ اور پہلے میرے آگے وہ پلید ہاتھ کر جس سے تو نے خنجر اٹھایا تھا ۔ثمر رونے لگا اور کہنے لگا کہ مجھے عمر وبن سعد نے مجبور کیا تھا ۔مختار نے ڈانٹ کر کہا تجھے شرم نہیں آتی ۔فاطمہ دضی اللہ تعالیٰ عنھا کے لال نے مسکرا کر جان دی اور تو چلا رہا ہے ۔اگے کر وہ ہاتھ ثمر نے پھر درخواست کی کہ میں اس وقت بہت پیاسا ہوں دو گھونٹ پانی پلادو
مختار نے پھر کہا اے ذلیل کتے تو نے جگر گوشہ بتول رضی اللہ تعالیٰ عنھا کو خنجر چلانے سے پہلے پانی پلایا تھا جو آج مجھ سے پانی مانگ رہا ہے ۔ثمر نے ہاتھ آگے کیا مختار نے تلوار ماری اور ثمر کے دونوں ہاتھ زمین پر تھے اور پھر مختار نے ثمر کے گلے پر خود خنجر چلا کر اس کا خاتمہ کردیا
(2)خولی کا شرمںاک انجام
جب خولی کو مختار ثقفی کے سامنے حاضر کیا گیا تو خولی کو دیکھ کر مختار کا خون کھول گیا ۔انکھیں غصہ سے سرخ ہوگئیں اور گرج کر بولا یہ وہ سنگ دل اور دشمن خدا جس نے امام پاک کے سینے پاک میں برچھا مارا اور پھر نواسہ رسول صلیٰ اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا سراقدس نیزے پر چڑھا کر ابن زیاد کے پاس اسی کوفہ میں لایا ۔اگرچہ اسے جتنی سزا دوں میرا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوگا مگر اس کی سزا یہ ہے کہ پہلے اس کے دونوں ہاتھ کاٹے جائیں اور پھر دونوں پاؤں اور پھر اس کے سینے میں برچھا مار کر اس کو واصل جہنم کیا جائے اور پھر اس کا سر کاٹ کر اور نیزے پر چڑھا کر میرے سامنے لایا جائے جلادوں نے ایسا ہی کیا۔
(حضرت سیدنا امام حسین کے سو قصے ص 89 قصہ نمبر 93)
(3) ابن زیاد کا انجام بد 
ابن زیاد اپنا خونیں کھیل کر اور چمنستان فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی ہری بھری شاخوں کو کاٹ کر اور ان کے مہکتے ہوئے پھولوں کو توڑ کر اور پھر یزید سے موصل کی حکومت اس ظلم ستم کے انعام میں حاصل کرکے ہر طرح سے بے خوف ہوکر بیٹھ گیا تھا ۔مگر اس ظالم کو یہ معلوم نہ تھا کہ خدا تعالیٰ نے مختار ثقفی کو اس کو قتل کرنے کےلئے بھیج دیا ہے
اب مختار ثقفی نے ابراہیم بن مالک اشتر کو حکم دیا کہ ایک بھاری فوج کے ساتھ ابن زیاد پر حملہ کردیا جائے اور اس کو زندہ یا مردہ میرے سامنے پیش کیا جائے دوران جنگ ابراہیم کے ہاتھوں ابن زیاد قتل ہوگیا اور پھر اس کا سر بھی نیزے پر چڑھا کر کوفہ میں مختار ثقفی کے سامنے لایا گیا 
یزید کے ان فوجی افسروں کو ختم کرنے کے بعد مختار نے حکم دیا کہ اب ہو وہ شخص جو کربلا میں عمرو بن سعد کے ساتھ تھا اس کو بھی قتل کردیا جائے اور نہر فرات پر قبضہ کرنے والوں ۔لاشوں پر گھوڑے دوڑانے والوں اور تیر چلانے والوں کا بھی خاتمہ کردیا جائے ۔چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔
( امام حسین کے سو قصے ص 89 قصہ نمبر 94)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
24 ذی الحجہ 1445
ایک جولائی 2024

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area