Type Here to Get Search Results !

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کون تھے؟

(سوال نمبر 5278)
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کون تھے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتےہیں علمائے کرام مفتیان اسلام اس سوال کے بارے میں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کون تھے؟ اہل سنت کا ان کے بارے میں کیا عقیدہ ہے اور وہابی اور شیعہ ان کے خلاف کیوں ہیں اور ان کا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے خلاف جو وہ دلیلیں دیتے ہیں ان کا اہل سنت کے پاس کیا علہی جواب ہے اور ہمارا ان کے بارے میں ہمارا عقیدہ بتا دیں
سائل:-حسن حمید راولپنڈی پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 
1/حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ جید صحابی رسول ہیں۔صحابی ابنِ صحابی حضرت سیّدُنا امیر معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما کا سلسلۂ نسب پانچویں پشت میں حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مل جاتا ہے۔ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ 6 ہجری میں صلحِ حُدیبیہ کے بعد دولتِ ایمان سے مالامال ہوئے مگر اپنا اسلام ظاہر نہ کیا۔ پھر فتحِ مکّہ کے عظمت والے دن والدِ ماجد حضرت ابوسفیان رضیَ اللہُ عنہ کے ساتھ بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر اس کا اظہار کیا تو رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مرحبا فرمایا۔(طبقاتِ ابن سعد،ج 7،ص285)
 حُلْیۂ مبارکہ حضرت امیر معاویہ رضیَ اللہُ عنہ گورے رنگ اور لمبے قد والے تھے، چہرہ نہایت وجیہ اور رُعْب و دبدبے والا تھا۔ زرد خِضاب استعمال فرمانے کی وجہ سے یوں معلوم ہوتا کہ داڑھی مبارک سونے کی ہے۔ (تاریخ الاسلام للذھبی،ج 4،ص308)
فضائل و مناقب۔
 آپ رضیَ اللہُ عنہ کے اوصاف و کارنامے اور فضائل و مناقب کتبِ احادیث و سِیَر اور تواریخِ اسلام کے روشن اوراق پر نور کی کِرنیں بکھیر رہے ہیں۔ آپ کو کتابتِ وحی کے ساتھ ساتھ حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے خُطوط تحریر کرنے کی بھی سعادت حاصل ہوئی۔(معجم کبیر،ج 5،ص108، حدیث: 4748)
 دعائے مصطَفٰے
 کئی مرتبہ مصطفٰے کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دعاؤں سے نوازا کبھی علم وحِلم کی یوں دعا دی:اے اللہ!معاویہ کو علم اور حلم (بردباری) سے بھر دے۔(تاریخ کبیر،ج 8،ص 68،حدیث:2624)
 کبھی ہدایت کا روشن ستارہ یوں بنایا: یااللہ!معاویہ کو ہدایت دینے والا، ہدایت پر قائم رہنے والا اور لوگوں کے لئے ذریعۂ ہدایت بنا۔ (ترمذی،ج 5،ص455،حدیث:3868)
کبھی نوازشوں کی بارش کو یوں برسایا: اے اللہ! معاویہ کو حساب و کتاب کا عِلم عطا فرما اور اس سے عذاب کو دور فرما۔ (مسنداحمد،ج 6،ص85، حدیث: 17152)
کبھی خاص مجلس میں ان کی عظمت پر یوں مہر لگائی:
معاویہ کو بلاؤ اور یہ معاملہ ان کے سامنے رکھو، وہ قَوی اور امین ہیں۔(مسند بزار،ج 8،ص433،حدیث:3507)
کبھی سفر میں خدمت کا شرف بخشا اور وضو کرتے ہوئے نصیحت فرمائی:
 معاویہ! اگر تم کو حکمران بنایا جائے تو اللہ پاک سے ڈرنا اور عدل و انصاف کا دامن تھام کر رکھنا۔(مسند احمد،ج 6،ص32، حدیث: 16931) (ماخوذ ماہنامہ فیضان مدینہ 2018)
2/ اہل سنت کا اس بات پر اجماع ہیں کہ وہ جید صحابی رسول ہیں۔
3/وہابی تو بد ظن نہیں الا ماشاءاللہ پر اہل تشع شہداء کربلا کی وجہ سے لعن طعن کرتے ہیں اہل تشیع تو کبار صحابہ خلفاء راشدین پر بھی کرتے ہیں ان کا کیا ؟
اہل تشعل کے باطل عقیدے اس کے لئے میرا فتوی اہل تشیع کے باطل عقیدے کا مطالعہ کریں۔
4/ اہل سنت کا عقیقہ ہے کہ وہ صادق و عادل جنتی صحابی رسول ہیں۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
29/11/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area