Type Here to Get Search Results !

درخت لگانے سے مرنے کے بعد بھی ثواب ملتا رہتا ہے


درخت 🌲 لگانا صدقہ جاریہ ہے
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
درخت لگانے سے مرنے کے بعد بھی ثواب ملتا رہتا ہے
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ سات اعمال ایسے ہیں کہ ان کا ثواب بندے کے لئے جاری رہتا ہے حالانکہ وہ بندہ مرنے کے بعد اپنی قبر میں ہوتا ہے۔
(1)علم نافع( اس نے جو علم سکھایا) 
(2) نہر بنوانا
(3) کنواں کھدوانا
(4) درخت لگانا
(5) مسجد بنوانا
(6) ورثہ میں مصحف یعنی قرآن شریف چھوڑنا
(7) یا ایسا بچہ چھوڑ کر مرجانا جو اس کے مرنے کے بعد اس کے لئے استغفار کرے ۔
یعنی والدین کے لیے مغفرت کی دعا کرتا رہے    
(مسند امام احمد ۔رقم 33579.جلد نہم ص 136)
حضرت عبد اللہ بن عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان کوئی درخت لگائے یا کھیتی بوئے پھر اس میں سے کوئی انسان یا پرندہ یا کوئی جانور کچھ کھالے تو اس لگانے والے کو اس کھانے پر اجر حاصل ہوگا ( اسے طبرانی نے اوسط میں اسناد حسن کے ساتھ روایت کیا)
درخت لگانے کے دینی و دنیاوی فوائد ہیں 
(2) گرمی کے مہینوں میں مخلوق الہیٰ اس کے چھاؤں میں بیٹھ کر آرام کرتی ہیں۔
(3) لوگوں کو اگسیجن ملتا رہتا ہے۔
(4) زیادہ درخت ہونے کی وجہ سے موسم خوش گوار رہتا ہے اور بارش ہونے کی بھی امیدہوتی ہے۔
(5) چرند،پرند، جانوراس کا پھل کھاتے ہیں جس کا ثواب درخت لگانے والے کو ملتا رہتا ہے کہ یہ صدقہ جاریہ ہے ۔
(6) لوگ بھی پھل کھاتے ہیں ۔ان سب کا ثواب ملتا رہتا ہے جیسا کہ حدیث میں آیا ہوا ہے
(7) چیونٹی 🐜 بھی اس درخت میں اپنا گھر بناکر رہتی ہے ۔
چرند پرند اپنا گھونسلہ بناکر زندگی گزارتے ہیں۔
(8) کہا جاتا ہے کہ نیم کا پتا کھانے سے پھوڑا پھونسی نہیں ہوتی ہے ۔
(9) یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بعد مغرب پانی میں نیم کا سات پتہ پانی میں ڈال کر شب براءت میں غسل کرنے سے سحر ،جادو سے بچتا ہے۔
(10) کڑوا درخت کی لکڑی سے مسواک کرنے سے دانت مضبوط ہوتا ہے۔
(11) قبر پر سبز ڈالی رکھنے سے مردہ کو ثواب ملتا ہے کہ جب تک ٹہنی ہری رہتی ہے تسبیح پڑھتی ہے اور اس تسبیح کا ثواب مردہ کو ملتا ہے۔
(12) اور سائنسی تحقیق کے مطابق اور روز مرہ کے تجربات سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ جہاں درخت 🌲 زیادہ ہوتے ہیں وہاں گرمی کی شدت کم ہوتی ہے اور جہاں پیڑ پودے کم یا نہ ہوتے ہیں وہاں گرمی کی تپش زیادہ ہوتی ہے ۔
لہذا اس اعتبار سے بھی درخت 🌲 لگانا چاہیے تاکہ اپنے آس پاس کا علاقہ حرارت سے محفوظ رہے ۔
(13).درخت سے ہمیں مندرجہ ذیل چیزیں ملتی ہیں
(1) لکڑی (2) گھاس (3) گوند (4) ریزن (5) ربڑ،(6) فائبر (7) سلک ٹینین (8) لیٹیکس (9) ہذی (10) بانس (11) کتھا (12) سپاری یعنی کسیلی (13) تیل (14) رنگ (15) پھل (16) پھول (17) بیج (18) جڑی بوٹیاں (19) جلاون 
(14) برگد کا درخت سب سے زیادہ آکسیجن چھوڑتی ہے
(15 درخت ہوا کو صاف کرتی ہے 
(16) سائینسی تحقیق کے مطابق درختوں کے چھاؤں میں بیٹھنے سے دماغی سکون حاصل ہوتا ہے 
(17) جو آکسیجن ہم لیتے ہیں درخت اس آکسیجن کو چھوڑتی ہے جس گھر کے چاروں طرف درخت ہو تو وہاں کا موسم خوش گوار رہتا ہے اور گھر والے تندرست بھی رہتے ہیں کیونکہ درخت کاربن ڈائی آکسائڈ لیتی ہے جس سے ہوا صاف رہتی ہے اور اکسیجن چھوڑتی ہے جو ہم لوگ لیتے ہیں
لہذا درخت لگانا چاہئے کہ اس کا ثواب ہمیشہ ملتا رہتا ہے اور دنیوی فائدے بھی حاصل ہوتے ہیں لیکن ہمیں صدقہ جاریہ ہی کی نیت سے درخت لگانا چاہئے دنیوی فائدے کی نیت سے نہیں 
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
21/ ذو القعدہ 1445ھ
    30/مئی 2024 ء

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area