Type Here to Get Search Results !

کیا روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟


کیا روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوائی ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ روزہ کی حالت میں آنکھ میں پانی والی دوا یعنی ڈروپ ڈالنے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- عبد الغفار خان نوری مرپاوی
••────────••⊰۩۞۩⊱••───────••
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب:- 
آنکھ میں دوائی ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا جیسا کہ حضور بحرالعلوم مفتی عبد المنان اعظمی صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ روزہ نہیں ٹوٹے گا دوا چاہے خشک ہو یاچاہے پانی والی ہو (فتاویٰ بحر العلوم جلد پنجم ص 130)
اسی طرح سرمہ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔کیونکہ آنکھ اور دماغ کے درمیان کوئی راستہ نہیں اور آنکھ میں مسام ہے اور مسام کے ذریعہ کوئی چیز اندر جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا جیسے جسم میں ہر روئیں کی جڑ میں مسام ہے جس سے غسل کے وقت یا منھ ہاتھ دھوتے وقت اسی مسام سے پانی جسم کے اندر سرایت کرتا ہے ۔مگر روزہ نہیں ٹوٹتا اسی طرح دوا یا سرمہ سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے 
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
مورخہ 27 مئی 2024

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area