Type Here to Get Search Results !

کیا فرض نماز اگر ذمہ باقی ہو تو نفل نماز قبول نہیں ہوتی؟

 (سوال نمبر 5244)
کیا فرض نماز اگر ذمہ باقی ہو تو نفل نماز قبول نہیں ہوتی؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علما ٕ ین ومفتیان شرح متین اس مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ فرض نمازوں کے ہوتے ہوۓ کیا نفل سرے ہی سے قبول نہیں ہوتی؟ یا پھر جتنی دیر تک فرض ادا نہ کیے جاٸیں نفل نماز معلق رہتی ہے؟ یا سرے سے ادا ہی نہی ہوتی ؟یا صرف ثواب نہی ملتا ؟شرعی رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیرا کثیرا 
سائلہ:- روحی عطاریہ شہر نارووال پنجاب پا کستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 
ہاں اگر فرض نماز ذمہ باقی ہے یعنی فرض نماز نہیں پڑھی تو نفل نماز قبول نہیں ہوگی یاد رہے نماز کا صحیح ہونا اور ہے اور قبول ہونا اور ہے اگر فرض نماز ذمہ باقی ہے اور شراٸط نماز کے ساتھ نفل پڑھی تو نماز نفل تو ادا ہوجائے گی مگر قبول نہیں ہوگی۔
یہ معلق والی بات غلط ہے ادا ہوجاتی ہے پر قبول نہیں ہوتی جب قبول نہیں تو اجر و ثواب کی کیا امید ؟
فتاویٰ رضویہ میں ہے 
لما حضرابابکرن الموت دعا عمر فقال اتق ﷲیا عمر واعلم ان لہ عملا بالنھار لا یقبلہ باللیل و عملا باللیل لا یقبلہ بالنھار واعلم انہ لایقبل نافلۃ حتی تؤدی الفریضۃ (الحدیث)
یعنی جب خلیفہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم سید ناصدیق اکبر رضی ﷲ تعالی عنہ کی نزع کا وقت ہوا امیر المومنین فاروق اعظم رضی ﷲتعالے عنہ کو بلا کر فرمایا اے عمر ﷲ سے ڈرنا اور جان لو کہ ﷲکے کچھ کام دن میں ہیں کہ انھیں رات میں کرو تو قبول نہ فرمائے گا اور کچھ کام رات میں کہ انھیں دن میں کرو تو مقبول نہ ہوں گے، اور خبردار رہو کہ کوئی نفل قبول نہیں ہوتا جب تک فرض ادا نہ کرلیا جائے (الحدیث)
(حلیۃ الاولیاء، ذکرالمہاجرین نمبر۱ ابوبکر الصدیق دارلکتاب العربی بیروت ۱ /۳۶)
(فتاویٰ رضویہ ج 29/10 ص مکتبہ المدینہ)
حضرت شیخ الشیوخ امام شہاب الملۃ والدین سہروردی قدس سرہ العزیز عوارف شریف کے باب الثامن والثلثین میں حضرت خواص رضی ﷲتعالی عنہ سے نقل فرماتے ہیں
بلغنا ان ﷲلایقبل نافلۃحتی یؤدی فریضۃ یقول ﷲتعالی مثلکم کمثل العبد السوء بداء بالھدایۃ قبل قضاء الدین۔
ہمیں خبر پہنچی کہ ﷲ عز و جل کوئی نفل قبول نہیں فرماتا یہاں تک کہ فرض ادا کیا جائے اﷲ تعالی ایسے لوگوں سے فرماتاہے کہاوت تمھاری بد بندہ کی مانند ہے جو قرض ادا کرنے سے پہلے تحفہ پیش کرے۔
( عوارف المعارف ملحق باحیاء العلوم باب ۳۸ فی ذکر آداب الصلوۃالخ مکتبہ ومطبعہ المشہد الحسینی قاہرہ ص ۱۶۸)
خود حدیث میں ہے
حضور پر نور سید عالم صلی ﷲتعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں
اربع فرضھن ﷲفی الا سلام فمن جاء بثلث لم یغنین عنہ شیئا حتی یاتی بھن جمیعا الصلوۃ و الزکوۃ وصیام رمضان وحج البیت۔ رواہ الامام احمد فی مسندہ بسند حسن عن عمارۃ بن حزم رضیﷲتعالی عنہ۔
چار چیزیں ﷲتعالی نے اسلام میں فرض کی ہیں جو ان میں سے تین ادا کرے وہ اسے کچھ کام نہ دیں جب تک پوری چاروں نہ بجا لائے نماز ، زکوۃ، روزہ رمضان، حج کعبہ(اسے امام احمد نے اپنی مسند میں سند حسن کے ساتھ حضرت عمارہ بن حزم رضی ﷲتعالے عنہ سے روایت کیا)
(مسند احمد بن حنبل حدیث زیاد بن نعیم دارالفکربیروت ۴ /۲۰۱)(کنزالعمال بحوالہ ھب عن عمارہ بن حزم حدیث ۳۳ موسسۃالرسالہ بیروت ۱ /۳۰)
(المرج السابق ص 10/30ج)
حاصل کلام یہ ہے کہ 
جتنی جلدی ہو سکے فرض نماز کی قضا ادا کر لیا جائے ظہر مغرب عشاء میں نفل کی جگہ فرض قضاء نماز ادا کی جائے 
بالخصوص شب برات اور شب قدر کی راتوں میں قضاء عمری ہی پڑھنی چاہئے دیگر نوافل کو ترک کرتے ہوئے کیونکہ حدیث پاک میں ہے 
جو شخص فرائض چھوڑ کر نوافل میں مشغول رہتا ہے اللہ تعالی اس کے نوافل بھی قبول نہیں فرماتا ، 
ہاں اگر یہ شخص توبہ کر کے اپنی قضا نمازیں ادا کر لیتا ہے تو اب اللہ عز وجل  سے امید ہے کہ اللہ عزوجل اس کے تمام نوافل بھی قبول فرما لے گا اور اس کو ثواب بھی عطا فرمائے گا۔
سنن کبری للبیہقی شعب الایمان کنزالعمال وغیرہ میں ہے آقا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا
والنظم للاول مثل المصلی كمثل التاجر لا يخلص له ربحه حتى يخلص له رأس ماله كذلك المصلی لا تقبل نافلته حتى يؤدی الفريضة“
نمازی کی مثال تاجر کی طرح ہےکہ اس کا نفع کھرا نہیں ہوتا جب تک وہ اپنا راس المال کھرا نہ کر لے یونہی نمازی کے نفل قبول نہیں ہوتے جب تک وہ اپنے فرائض نہ ادا کر لے۔
(السنن الكبرى للبيهقی، ج 2، ص 541، دار الكتب العلمیہ، بيروت)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
27/11/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area