پی ایچ، ڈی کی ڈگری تفویض
_________(❤️)_________
مفتی محمد علاؤالدین قادری رضوی ثنائی کو مگدھ یونیورسٹی بودھ گیا بہار سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض
••────────••⊰❤️⊱••───────••
مفتی محمد علاؤالدین قادری رضوی ثنائی کو ان کے تحقیقی مقالہ' اردو نثر میں علم تصوف اور اس کی مصطلحات ' کی تکمیل پر آج 27/ جنوری 2024ء کو مگدھ یونیورسٹی بودھ گیا بہار سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی، تحقیقی مقالہ کے ممتحن کی حیثیت سے پروفیسر سید زین الحق صاحب وینوبا بھابھے یونیورسٹی ہزاری باغ بہار نے شرکت کی اور ان کا وایوا لیا، وائوے میں ہر سوال کا جواب شاندار انداز میں پیش کیا جس پر ممتحن صاحب کے ساتھ وائوا میں شریک سبھی مندوبین، ریسرچ اسکالرز بہت محظوظ ہوئے، آخر میں ممتحن صاحب نے آپ کے تحقیقی مقالے پر اپناگراں قدر تاثر پیش کیا اور فرمایا کہ بلامبالغہ میں کہوں گا کہ موصوف کے تحقیقی مقالے کو بہت باریک بینی سے دیکھا ہے انہوں نے تحقیقی تقاضے کو نہ صرف پورا کیا ہے بلکہ بہت سے علمی گوشے اور نکات کی نقاب کشائی بھی کی ہے، یقینا یہ تحقیقی مقالہ اردوادب کے ساتھ میدان تصوف میں بھی گراں قدر اضافہ تصور کیا جائے گا اور آنے والے محققین اور ریسرچ اسکالرز اس سے بھر پور استفادہ کریں گے انہوں نے موضوع کے انتخاب پر بھی دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے عام دھرے سے ہٹ کر تحقیق کے لیے بہت نادر موضوع کا انتخاب کیا ہے جو ان کے علمی وتحقیقی ذہن کا غماز ہے اردو ادب کے ساتھ علم تصوف اور اس کی مصطلحات یہ موضوع علمی دنیا میں بالکل منفرد ہے، اس پر تحقیقی کام کے لیے موصوف یقیناً ہم سب کی طرف سے خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں. میں سفارش کرتا ہوں کہ یہ تحقیقی مقالہ جلد کتابی شکل میں سامنے آئے. واضح رہے کہ مفتی محمد علاؤالدین قادری رضوی ثنائی نے اپنا یہ تحقیقی مقالہ ڈاکٹر محمد شاھد رضوی ہیڈ اردو ڈپارٹمینٹ مگدھ یونیورسٹی بودھ گیا بہارکے زیر نگرانی مکمل کیا ہے . مفتی علاؤالدین قادری رضوی ثنائی صاحب ایک عرصے سے علمی وتحقیقی دنیا میں اپنی منفرد شناخت کے ساتھ متعارف ہیں، ایک درجن سے زائد علمی وتحقیقی کتابوں کے مصنف ہیں، میراروڈ ممبئی کے مفتی شہر ہیں، محکمہ شرعیہ سنی دارالافتاء و القضاء کے صدر مفتی اور قاضی ہیں، اب تک آپ کے نوک قلم سے ہزاروں فتاویٰ اور شرعی فیصلے صادر ہو چکے ہیں، درجنوں ادارہ کے سربراہ اور سرپرست اعلیٰ ہیں، ملک بیرون ملک کے رسائل و جرائد میں سینکڑوں علمی وتحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں، پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے اردو نثر میں علم تصوف اور اس کی مصطلحات پر آپ کا یہ تحقیقی مقالہ بہت جلد کتابی صورت میں سامنے آئے گا اور علمی دنیا سے اپنا قرار واقعی خراج وصول کرے گا۔
••────────••⊰❤️⊱••───────••
رپورٹ : محمد شاھد رضا ثنائی بچھارپوری
رکن اعلیٰ : افکار اہل سنت اکیڈمی پوجانگر میراروڈ ممبئی