صدقات نافلہ کے بے شمار فوائد
علم کی نشر واشاعت
علم کی نشر واشاعت
=======================
رسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا بے شک وہ عمل اور نیکیاں جن کا ثواب مومن کو مرنے کے بعد بھی پہنچتا رہتا ہے ان میں سے یہ بھی ہے
علما علمہ ونشرہ

یعنی جو اس نے دوسرے کو سکھایا اور آگے پھیلایا
قسط اول
صدقات نافلہ کے بے شمار فوائد
خانقاہ عالیہ ثنائیہ مرپا شریف کی طرف سے بیانات
ازقلم:- شیخ طریقت مصباح ملت حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خاں ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار۔
ترسیل:- محمد محب اللہ خان صاحب بانی مفتی اعظم بہار ایجوکیشنل ٹرسٹ آزاد چوک سیتا مڑھی
برادران اسلام!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

دنیا کا دستور ہے کہ ہر زمانے میں کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہوتے چلے آرہے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ ہر دکھ و تکلیف پریشانی نفع ونقصان خوشی و مسرت صحت و تندرستی مال و دولت وغیرہ سب تقدیر سے ہے اور جو تقدیر میں لکھا ہوا ہے وہ ہوکر رہے گا اس لئے ہر معاملہ میں خدا تعالیٰ پر بھروسہ کریں وہی ہمیں کافی ہے اور ہمارا مولی ہے!
اس بات پر پختہ ایمان ہے کہ ہر مصیبت و بلا گناہوں کے سبب آتی ہے اس لئے گناہوں سے بچتے اور نیکیاں کرتے رہیں!
قال اللہ تعالیٰ وما اصابکم من مصیبۃ فبما کسبت ایدیکم ولیعفواعن کثیر۔

یعنی اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اس سبب سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا اور بہت کچھ معاف کردیتا ہے!
امام احمد رضا خان بریلوی رضی آللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
تقدیر الہی میں جو کچھ لکھا ہے ضرور ہوگا اور جو نہیں لکھا ہے ہر گز نہیں ہوگا۔

(فتاویٰ رضویہ جلد جدید 21ص 111)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
لن یصبنا آلا ماکتب اللہ لنا ھو مولانا و علی اللہ فلیتوکل المومنین۔
یعنی ہمیں ہر گز نہ پہنچے گی مگر وہ بات جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے لکھ دی ۔وہ ہمارا مولی ہے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیئے! (القرآن الکریم/9/51)
اور لوگ ان پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے حتی الامکان کوشش بھی کرتے رہتے ہیں لیکن تعلیمات اسلامیہ کا مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ان سب پریشانیوں کے دفع کرنے کی تدابیر ہمارے پاس پہلے ہی سے ہیں لیکن ہم ان سے غافل ہیں اگر ان تدابیر پر عمل کریں تو ان شاءاللہ پریشانی دور ہوجاے گی آئندہ بلا اور آفت سے بچتے رہیں گے
ان کے حل کرنے کے مختلف طریقے ہیں جن میں آٹھ طریقوں پر مختصر روشنی ڈالی جائے گی!
اور ہم سب اس پر عمل کریں تو ان شاءاللہ خدا تعالیٰ ہر جگہ مدد فرمائے گا۔

حسبی اللہ ونعم الوکیل و نعم المولی ونعم النصیر
تو دفع مصائب کے لئے صدقہ اسباب مغفرت ورضا و رحمۃ بلا شبہ اس کے لئے عمدہ علاج ہے۔
(1) ہر دن صبح کے وقت صدقہ نکالنا
(2) یا کسی وقت کسی دن صدقہ نکالنا
(3) اپنے رشتہ داروں اور ہمسایہ سے صلہ رحمی سے پیش آنا
(4) خدا تعالیٰ سے خوب کثرت سے دعائیں مانگنا
(5) استغفار کرتے رہنا
(6) کثرت سے درود شریف پڑھنا
(7) ذکر الہیٰ کرنا
(8) کلمہ حوقلہ کا کم سے کم سو بار ورد کرنا
ان شاءاللہ ان پر مداومت عمل سے ہر پریشانی دور ہوتی چلی جائے گی!
(پہلی تدبیر صبح کے وقت صدقہ نکالنا)
صبح کے وقت صدقہ نکالنے سے آفتوں سے محفوظ رہتا ہے
(1) حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں : الصدقات بالغدوات یذھبن بالعاھات۔

یعنی صبح کے صدقے آفتوں کو دفع کردیتے ہیں۔
(الفردوس بماثور الخطاب حدیث 3737 جلد دوم ص 414)
(2) باکروا بالصدقۃ فان البلاء لا یخطاھا
(2) باکروا بالصدقۃ فان البلاء لا یخطاھا
یعنی صبح تڑ کے صدقہ دو کہ بلا صدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتے۔
(المعظم الاوسط حدیث 5639جلد چھ ص 298)
کسی وقت بھی صدقہ نکال سکتے ہیں
(3) ان اللہ لید رؤ بالصدقۃ سبعین بابا من میتۃ السوء۔

یعنی بے شک اللہ عزوجل صدقہ کے سبب سے ستر (70) دروازے بری موت کے دفع فرماتا ہے۔
( کنز العمال حدیث 15981.جلد 6 ص 345)
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں ۔
(3) الصدقه تسد بابا من السوء۔
(3) الصدقه تسد بابا من السوء۔
یعنی صدقہ ستر (70) دروازے برائی کے بند کرتا ہے۔
(المعجم الکبیر حدیث 4402 جلد چہارم ص 274)
(4) حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں
الصدقه تمنع سبعین نوعا من انواع البلاء اھونھا الجذام والبرص۔

یعنی صدقہ ستر (70) بلا کو روکتا ہے جن کی آسان تر بدن بگڑنا اور سفید داغ ہیں ( والعیاذ باللہ تعالیٰ )
( تاریخ البغداد 4326 جلد 8 ص 208)
(5) الصدقه تمنع میتۃ السوء
(5) الصدقه تمنع میتۃ السوء
یعنی صدقہ بری موت کو روکتا ہے۔
( کنز العمالحدیث 15981 جلد 6 ص 345)
(6) ان اللہ لید رؤ بالصدقۃ سبعین بابا من میتۃ السوء۔
(6) ان اللہ لید رؤ بالصدقۃ سبعین بابا من میتۃ السوء۔
یعنی بے شک اللہ عزوجل صدقہ کے سبب سے ستر (70) دروازے بری موت کے دفع فرماتا ہے۔
(کنز العمال حدیث 15981جلد 6 ص 345)
(7) الصدقۃ تطفئ الخطیئۃ وتقی میتۃ السوء۔

یعنی صدقہ گناہوں کو بجھاتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے
(8) لصدقه تمنع القضاء السوء۔
(8) لصدقه تمنع القضاء السوء۔
یعنی صدقہ بری قضاء کو ٹال دیتا ہے۔
(رواہ ابن عساکر عن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
ان تمام احادیث سے واضح ہوا کہ صدقہ آفتوں، بلاؤں بری موت سے بچاتا ہے برائی کے ستر دروازے بند کرتا ہے صدقہ بری قضا( تقدیر) کو ٹال دیتا ہے گناہ کو بجھاتا ہے رب کے غضب کو دور کرتا ہے!!!!!!
سوال کیا صدقہ نکالنے میں صرف سیاہ خصی ہی نکالا جاتا ہے جیسا کہ لوگ سمجھتے ہیں؟
الجواب ۔ایسی کوئی بات نہیں ہے ہاں یہ سچ ہے کہ صدقہ اچھی اور عمدہ اور پیاری چیز کا کرنا چاہیے کیونکہ کامل ثواب اچھی چیز صدقہ کرنے سے حاصل ہوتا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے
لن تنالوا البر حتی تنفقوامماتحبون

یعنی تم ہر گز بھلائی کو نہیں پاسکو گے جب تک پیاری چیز راہ حق میں خرچ نہ کو
صدقہ نکالنے کے مختلف طریقے ہیں
(1) خصی نکالنا!
(2) یا روٹی دینا یا روٹی کا ٹکڑا دینا!
(3) کھانا کھلانا!
(4) یا بچے ہوئے کھانا ہی دینا!
(5) کھجور دینا!
(6) یا پورا کھجور نہ ہوتو اس سے بچے والے حصہ دینا!
(7) اور کچھ نہیں ہوتو صرف پانی پلادے یہ عظیم صدقہ ہے!!!!
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے راوی ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔
لیس صدقۃ اعظم اجرا من ماء۔

یعنی پانی پلانے سے بڑھ کر کوئی اور عظیم صدقہ نہیں ہے۔
(یہ روایت بیہقی نے کی ہے)
(8) نیا یا پرانا یا اتارا ہوا کپڑا دینا!
(9) مال و دولت دینا ۔پیسے دینا!
)10) روٹی کا ٹکڑا یا پیاز کا دانہ دینا!
(11) اگر ان میں کچھ بھی نہ ہوتو کسی سے اچھی بات ہی کہ دینا! صدقہ ہے
(12) اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو ؛ لوگوں کو تکلیف دینا چھوڑ دینا بھی ایک صدقہ ہے
(13) اگر یہ بھی نہ ہوتو جو تمہیں رزق عطا فرمایا ہے اس سے تھوڑا بہت صدقہ دیتے رہنا!
(14) اگر یہ بھی نہ ہوتو اگر کوئی فقیر دروازے پر ہو اور دینے کے لئےاپنے پاس کچھ نہ پائے :تو وہ نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے!!!!!!
(15) اب اگر کوئی نیکی کا حکم اور برائی سے منع نہیں کرسکتا ہو اس صورت میں ہر شخص کی مدد کرے!
(16) اگر یہ بھی کام نہیں کرسکتا تو مظلوم کی امداد کرنی چاہئے!!!
(17) اگر کوئی صدقہ کا یہ بھی کام نہیں کرسکتا تو تب وہ شخص اپنی ایذارسانی سے لوگوں کو بچائے رکھے!
(18) یعنی ہر نیک کام نیک مشورہ اور اپنی ذات و اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے
یہ تمام اعمال صدقہ ہی ہے جو احادیث سے ثابت ہے مامن عبد مومن یصیب خصلۃ من ھذہ الخصال الا اخذت بیدہ حتی تدخلہ الجنۃ۔

یعنی جس بندہ مومن نے ان خصلتوں میں سے کوئی خصلت اختیار کرلی تو یہ اس کا ہاتھ پکڑ۔ کر جنت میں لے جائے گی۔
(الترغیب والترہیب جلد دوئم)
پس کثرت سے صدقات نکالتے رہیں ایک حدیث شریف پر اس قسط کو بند کرتا ہوں ملاحظہ فرمائیں ۔
ابن خزیمہ کی ایک روایت میں یزید بن ابی حبیب (ابو الخیر)مرثد بن ابی عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ شہر میں سب سے پہلے وہ (ابو الخیر) مسجد میں آتے تھے ۔میں نے جب بھی انہیں مسجد میں داخل ہوتے دیکھا ۔ان کے ہاتھ میں صدقہ۔ کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ ہوتا ۔کبھی پیسے ۔کبھی روٹی اور کبھی گندم ہوتی یہ کہتے ہیں : بسا اوقات میں نے انہیں پیاز اٹھائے ہوئے بھی دیکھا ۔بیان کرتے ہیں کہ میں نے انہیں کہا : اے! ابو الخیر : یہ پیاز آپ کے کپڑوں کو بدبودار کرتا ہے ۔راوی کہتے ہیں : انہوں نے جواب دیا ؛ اے ابی حبیب : گھر میں اس کے سوا صدقہ کرنے کے لئے کوئی اور چیز نہیں تھی (اور میں اس لئے کرتا ہوں) کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ تعالیٰ عنھما میں سے کسی صاحب نے مجھ سے بیان کیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
قیامت کے دن مومن کے لئے سایہ اس کا صدقہ ہوگا۔

(الترغیب والترہیب جلد دوئم ص 348)
اس حدیث سے واضح ہوا کہ کچھ نہ کچھ ہر دن خدا تعالیٰ کی راہ میں ثواب کی نیت سے صدقہ نکالنا چاہئے خصی یا بکری کوئی ضروری نہیں ہے پیاز تک صدقہ میں نکال سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
_________(❤️)_________
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
مورخہ 18 ذی القعدہ 1444
مطابق 8 جون 2023
مطابق 8 جون 2023