Type Here to Get Search Results !

دُرود شریف کے ایمان افروز تجربات و مشاہدات


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
صلَّی اللّٰہ تعالیٰ عَلَیْہِ وَاٰبآئہٖ وآلہٖ وَاصْحَابہٖ وَسَلَّمَ
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
دُرود شریف کے تجربات و مشاہدات
••────────••⊰❤️⊱••───────••
حضرت پیر سید جماعت علی شاہ رحمۃ اللّٰه تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں 
مَیں مدینہ منورہ میں تھا 
ایک شخص "کریم بخش لاہوری" نامی جو بارہ سال سے مدینہ مُنورہ میں مقیم تھا،
مواجہہ شریف ﷺ کے سامنے سلام پیش کرنے کے بعد کھڑا تھا 
مَیں اس کا ہاتھ پکڑ کر اپنے مکان میں لے آیا اور اسے ایک کُرتا دیا 
میرے ایک ساتھی نے اسے ایک قیمتی کوٹ ،ایک نے پگڑی، ایک نے پاجامہ اور ایک نے چادر دی 
اس نے سارے کپڑے چادر میں لپیٹ لئے اور کپڑے لیتے وقت کہا کہ 
جب آپ نے میرا ہاتھ پکڑا تھا تو اس وقت مَیں حضور اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عرض کر رہا تھا کہ 
آقا ﷺ ، میرے کپڑے پھٹ گئے ہیں 
وہ شخص کپڑے لے کر چلا گیا غسل کر کے وہ کپڑے پہن کر اور خوشبو لگا کر دربارِ اقدس ﷺ میں دست بسۃ حاضر ہوا اور عرض کی
"آبروئے چشمِ خورشید ﷺ " 
کپڑے مل گئے ہیں دیکھ لیجئے 
پیر صاحب رحمتہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں دوسرے سال مَیں پھر مدینہ طیبہ میں حاضر ہوا، وہی کریم بخش لاہوری پھر ملا 
مجھے گزشتہ سال والی بات یاد تھی مَیں نے ایک آدمی کو کہا کہ اسے کپڑے دے دو اس نے کپڑے نکالے تو اس میں سے کشمیری ٹوپی بھی نکل آئی 
مَیں نے کہا یہ بھی دے دو تو اس نے دے دی
جب اسے کپڑے اور ٹوپی مل گئی تو کریم بخش کہنے لگا کہ 
آج مَیں نے شاہِ اُمم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عرض کی تھی کہ حضور ٹوپی پھٹ گئی ہے
کریم بخش بتانے لگا 
مجھے مدینہ مُنورہ میں بارہ برس ہو گئے ہیں پہلے سال مجھے علم نہیں ہوا  
پورے ایک سال کے بعد مجھے یہ مسئلہ سمجھ آیا کہ تاجدارِ غناء ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا کہ مَیں تقسیم کرنے والا ہوں، رب دیتا ہے
اس کے بعد گیارہ برس گزر گئے ہیں مَیں نے کسی بندے کے پاس کسی معاملے میں سوال ہی نہیں کیا
جب بھی کوئی ضرورت ہوتی ہے آقا کریم حضور ﷺ کی بارگاہ میں جا کر عرض کرتا ہوں 
پانچ منٹ بھی نہیں گزرنے پاتے کہ میری مراد پوری ہوجاتی ہے 
(ملفوظات امیرِ ملّت ص۵۹)
----------------------------------------
میرے عزیزو !!
جس شخص نے دُرود شریف کو مضبوطی سے تھام لیا اس پر خیر و برکات کے دروازے کھل گئے 
اور رہتی دنیا تک اسکا نام زندہ کر دیا گیا آپ جتنے بھی بزگانِ دین اولیاء اللّٰہ علیہم الرحمتہ اٹھا کر دیکھ لیں سب کا تعلق دُرود شریف کے ساتھ قائم نظر آئے گا
لیکن ضرورت صرف اس چیز کی ھے کہ آپ کسی بھی ایک دُرود کو مستقل مزاجی سے پڑھیں خواہ وہ کوئی سا بھی صیغہ دُرود ہو کیونکہ ہر دُرود کا اپنا ایک الگ مقام اور فضیلت ہے 
اسکی مثال یوں بھی دینا چاہوں گا
کہ ایک جاب ہولڈر جب مستقل مزاجی کے ساتھ ایک جگہ ٹِک کر جاب کرتا ھے تو اسکا تجربہ اسکو ترقی دیتا ہے اور اگر خدانخواستہ وہ پرانی جاب چھوڑ کر کسی نئی جگہ جاب کرنے کا خواہشمند بھی ہو تو اسکا تجربہ اسکو فل سپورٹ کرتا ہے کیونکہ جب آپ انٹرویو دینے جاتے ہیں تو آپ کے تجربے کو بڑی اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے 
اسکے برعکس وہ شخص جو بار بار جاب کرتا چھوڑتا رہے یعنی پانچ چھ مہینے جاب کی اورچھوڑ دی پھر کسی اور جگہ کچھ عرصہ جاب کر کے چھوڑ دی تو نہ تو اسکا تجربہ گنا جاتا اور نہ ہی اسے ترقی کے مواقع میسر آتے 
یہی صورتحال دُرود شریف کی ھے کہ
جب آپ مستقل مزاجی کے ساتھ کسی ایک دُرود پر قائم رہتے ہو تو روحانیت میں آپ کا تجربہ بڑھتا ھے ترقی کی راہیں کھلتی ہیں روح کو روحانی درباروں میں داخلے کی اجازت ملتی ہے 
اسکے برعکس وہ شخص جو کبھی کوئی دُرود پڑھے کبھی کوئی 
تو اسکو ثواب تو مل رہا لیکن فیض نہی ملتا
یہ اصول کی بات بتا رہا ہوں 
کیونکہ اصل مقصد فیض لینا ہے ثواب تو ویسے بھی مل ہی جائے گا
تو کوشش کریں کہ کوئی بھی ایک سا دُرود اپنے وِرد میں لائیں اور اتنا وِرد کریں کہ آپ کا اسم اعظم بن جائے 
علم الحروف میں ہر حرف کا ایک مؤکل ہوتا ہے 
تو ظاہر ھے دُرود شریف میں بھی حروف ہوتے ہیں تو ہر حرف کا ایک مؤکل ہوتا ھے جسے عرف عام میں آپ فرشتہ بھی کہہ سکتے ہو
جب ایک عامل یعنی مستقل مزاجی کیساتھ اہتمام و انتظام سے دُرود پڑھنے والا شخص کثرتِ دُرود کرتا ھے تو اسکے دُرود کے مؤکل اس سے مانوس ہو جاتے ہیں 
تو فرشتے آپ کی آواز سے مانوس ہو جاتے ہیں
جب آپ دُرود پڑھتے ہو تو وہ خوش ہو کر سنتے ہیں جب آپ غفلت کا شکار ہوتے ہو تو وہ آپ کے لیے استغفار کرتے ہیں جب آپ مشکل میں ہوں تو وہ بحکم خدا آپ کی مدد کرتے ہیں
یعنی یوں کہہ لیں کہ حروف کے مؤکل آپ کے ہمدرد اور غمخوار بن جاتے ہیں 
پس لازم ہو گیا کہ آپ کسی ایک دُرود کو ہی وِرد میں لائیں
لیکن رکیں !!
میں یہ نہی کہتا کہ باقی کے دخرود نہ پڑھیں
پڑھیں ضرور پڑھیں لیکن کثرت اپنے دُرود کی رکھیں
مثلا آپ میں کئی لوگ ایسے بھی ہوں گے جن کا وِرد دُرود خضری ہوگا اور وہ اسے کثرت سے ہزاروں کی تعداد میں دن بھر پڑھتے ہوں گے 
مگر انہیں دلائل الخیرات پڑھنے کا بھی شوق ہوگا تو وہ دن رات میں کوئی ٹائم بنا کر ایک مرتبہ دلائل الخیرات بھی پڑھ لیتے ہوں گے 
تو اسطرح اگر آپ کے دل میں شوق ابھرے کہ دُرود تاج بھی اچھا دُرود ھے یہ بھی پڑھنا چاہیے تو آپ اپنے دُرود کیساتھ کسی ٹائم میں دُرود تاج بھی پڑھ لیں لیکن کثرت صرف اپنے دُرود کی کریں
بات سمجھ آ گئی ھے نا آپ کو ؟؟؟
اسی طرح میرے ایک عزیز دوست نے سوال پوچھا تھا کہ جو شخص دنیاوی نیت سے استغفار یا دُرود یا کوئی وظیفہ پڑھتا ھے تو کیا اس کو ثواب ملے گا ؟
مثلاً ایک شخص استغفار اس نیت سے پڑھتا ھے کہ رزق میں اضافہ ہو اور اللّٰہ پاک اس کے رزق میں برکت ڈال بھی دیں تو کیا اب سے ثواب ملے گا کیونکہ وہ تو دنیاوی مطلب سے استغفار پڑھ رہا ھے 
اسکا جواب میں نے اس طرح دیا کہ سب سے پہلی بات تو یہ کہ جب اللّٰہ نے قرآن میں فرما دیا کہ تم کثرت سے استغفار پڑھو میں تمہیں مال دوں گا بیٹے دوں گا بارش برساؤں گا اور غیب سے مدد کروں گا تو پھر ہمیں چاہیے کہ ہم دنیاوی نیت نہ لائیں درمیان میں
 کیونکہ دنیاوی فائدے تو اللّٰہ نے پہلے ہی گنوا دئیے کہ استغفار کرو میں تمہیں یہ یہ فائدے دوں گا تو بجائے ہم دنیاوی مقصد کی نیت سے پڑھیں ہمیں اپنی نیت کو اللّٰہ کی رضا و محبت اور طلب مغفرت اور خیر و برکت کے لیے پروان دینا چاہیے 
اب سوال یہ پیدا ہوتا ھے کہ اگر پھر بھی کوئی دنیاوی نیت سے دُرود استغفار یا کوئی اور وظیفہ پڑھے تو کیا آخرت میں اسکو ثواب ملے گا ؟؟
دیکھیں ثواب یا عذاب دینے والی ذات اللّٰہ کی ھے 
انسان کے ہاتھ میں اگر یہ سب ہوتا تو کوئی کسی کو ثواب نہ دیتا
اب اللّٰہ چاہے تو ثواب دے بھی سکتا ھے اور رد بھی کر سکتا ھے 
مثلاً اللّٰہ بخشنے پر آئے تو ایسے شخص کو بھی بخش دیتا ھے کہ جس نے ایک پیاسے کتے کو پانی پلایا تھا اللّٰہ کو اسکی یہ ادا پسند آ گئی کہ تو نے میری مخلوق میں سے ایک بےزبان پیاسے جانور پر ترس کھایا جا آج میں نے تجھے بھی بخش دیا
اور عذاب دینے پر آئے تو اس عورت کو بھی جہنم میں ڈال دیا جس نے ایک بلی کو باندھ کر رکھا کہ نہ اسے کھانے کو کچھ دیا نہ پینے کو یہاں تک کہ وہ بلی سردی سے مر گئی پس اللّٰہ نے اس عورت کو جہنم میں ڈال دیا
اب جب معلوم ہو گیا کہ ثواب و عذاب اللّٰہ کی قدرت میں ھے تو ہم انسانوں کو کیا کرنا چاہیے 
ہمیں چاہیے کہ اگر کوئی دنیاوی نیت سے کوئی وظیفہ پڑھے دُرود یا استغفار پڑھے تو پہلے اسے پیار سے مثالیں دے کر سمجھائیں پھر بھی اگر اسے سمجھ نہ آئے تو اسکو دنیاوی نیت سے ہی پڑھنے دیں 
کم از کم وہ اللّٰہ کے دروازے پر تو کھڑا ھے نا 
اگر ہم اسے طعن و تشنیع کریں گے تو وہ متنفر ہو جائے گا
اور جو وِرد پڑھ رہا ھے وہ بھی پڑھنا چھوڑ دے گا
یہاں یہ نکتہ آ گیا کہ جو لوگ معاذ اللّٰہ یہ کفر بکتے ہیں کہ دُرود ابراھیمی کے علاوہ باقی سارے دُرود کفر و شرک ہیں پڑھنا حرام ہیں وہ دراصل امت کو گمراہ کر رہے کہ سفر کا آغاز ھے دُرود ابراھیمی ان سے پڑھا نہی جائے گا کثرت سے کیونکہ بڑا دُرود ھے تو نہ وہ یہ دُرود پڑھ پائیں گے نہ کوئی اور لہٰذا انہیں اس رستے سے ہٹاؤ
پھر جب قبول ہی اللّٰہ کی ذات نے کرنا ھے تو اللّٰہ پاک تو بندے اور اسکے عمل کو قبول کرنے کے بہانے دیکھتا ھے 
مثلاً کل قیامت میں جب اللّٰہ پاک ایک شخص کو اپنے سامنے کھڑا کرے گا تو اسکا نامہ اعمال اسکے سامنے رکھا جائے گا پس وہ شخص کہے گا یااللّٰہ میں نے تو استغفار بھی لاکھوں میں پڑھا تھا وہ اس نامہ اعمال میں نظر نہی آ رہا تو اللّٰہ پاک یہ فرما سکتا ہے کہ وہ تو دنیاوی نیت سے پڑھا تھا تو نے اور اسکا اجر تو میں نے دنیا میں ہی تجھے دے دیا تھا اب تو اس کی کیا جزا مانگتا ھے کہ میں نے تجھے دنیا میں نہی نوازا تھا ؟ جب کہ تیری نیت بھی یہی تھی
اور پھر یہ بھی ہو سکتا ھے کہ اللّٰہ پاک ایک شخص کو اپنے سامنے کھڑا کر کے کہے کہ تیرا ہر عمل دنیاوی مطلب کے لیے تھا لیکن مجھے تیری ایک ادا بڑی پسند آئی کہ تو جب بھی پریشان ہوتا تھا یا جب بھی تجھے کسی چیز کی ضرورت ہوتی تھی تب تو ہمیشہ میرے ہی دروازے پر آتا تھا بھلے تیرا مطلب دنیاوی تھا پس میں اس ادا کے بدلے میں تجھے معاف کر کے جنت کا حقدار بنا دیتا ہوں
غالباً منصور بن حماد رحمتہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں فوت ہوئے تو کسی نے خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ حضرت سنائیں کیسی گزری ؟؟
کہنے لگے اللّٰہ پاک نے اپنے سامنے کھڑا کر کے کہا کہ تو ہی منصور ھے جو لوگوں کو میری طرف بلاتا تھا وعظ کرتا تھا لیکن خود تو دنیا میں مشغول رہتا تھا 
میں نے کہا یا باری تعالیٰ میں ہی منصور ہوں اور آپ نے سچ کہا ھے لیکن میری عادت تھی کہ جب بھی وعظ یعنی بیان شروع کرتا تو پہلے تیری حمد و ثناء کرتا تھا پھر تیرے محبوب ﷺ پر دُرود بھیجا کرتا تھا
اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا تیرے اسی فعل کی وجہ سے میں تیری مغفرت کرتا ہوں پھر فرشتوں کو حکم دیا کہ منبر لاؤ اور منصور کو اس پر بٹھاؤ تاکہ یہ فرشتوں میں بھی وعظ کرے جیسا کہ دنیا میں میرے بندوں کو میری جانب بلاتا تھا
اللّٰہ اکبر !!
میرے عزیزوں واقعات بہت ہیں مثالیں بہت ہیں
ہر واقعہ یہ بات ثابت کرے گا کہ قبول کرنے والی ذات خدا کی ھے چاہے تو ایک ذرہ برابر نیکی کو قبول کر کے بخش دے اور چاہے تو نیکیوں کے پہاڑ ضائع کر دے
تو کبھی کسی کو یہ طعنہ نہ دو کہ دنیاوی نیت سے پڑھ رہا یہ قبول نہی ہوگا
پہلے اسے پیار سے ترغیب دیں ورنہ اسے پڑھنے دیں جیسے مرضی پڑھے اللّٰہ کے در پر تو پڑا ھے نا
ایویں اسکے ساتھ ضد کریں گے تو وہ کہیں اللّٰہ کے در سے دور ہی نہ ہو جائے 
اور یقین جانیے اکثریت اسی وجہ سے اللّٰہ سے دور ھے کیونکہ وہ کہتے ہیں ہم کس کی بات پر عمل کریں ؟
ایک کہتا ھے یہ دُرود پڑھو
دوسرا کہتا ھے یہ دُرود نہ پڑھو
ایک کہتا ھے غیر مسنون دُرود حرام ھے 
دوسرا کہتا یہ اسطرح پڑھنے سے قبول نہی ہوتا
وغیرہ وغیرہ
ایسے میں وہ چِڑ جاتا ھے اور پڑھنا ہی چھوڑ دیتا ھے 
میں نے پہلے پہل مبلغین دُرود کو بہت سمجھایا کہ لوگوں کے لیے رستہ آسان بناؤ لیکن کوئی نہی مانتا ہر شخص فیس بک پر مفتی بنا بیٹھا ھے 
میں تو ایسے لوگوں کے لیے صرف ہدایت کی دعا کر سکتا ہوں کیونکہ جب انہے سمجھاؤ تو کہتے ہیں ہم تو لوگوں کی اصلاح کر رہے جہنم میں جانے سے بچا رہے وغیرہ وغیرہ
خیر میرے عزیزوں !!
خلاصہ یہی ھے کہ صرف ایک دُرود پڑھیں خواہ کوئی سا بھی پڑھیں
نیت ٹھیک رکھیں پڑھتے وقت
دُرود برائے محبت پڑھنے کی کوشش کریں یعنی حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی محبت میں دُرود پڑھا کریں دنیاوی فوائد خود ہی مل جائیں گے 
اللّٰہ پاک ہم سب کو دُرود پڑھنے پڑھوانے اور اسکی اشاعت و تبلیغ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 صلی اللّٰہ علی محمد ﷺ
 صلی اللّٰہ علی محمد ﷺ
 صلی اللّٰہ علی محمد ﷺ
💚 صلَّی اللّٰہ تعالیٰ عَلَیْہِ وَاٰبآئہٖ وآلہٖ وَاصْحَابہٖ وَسَلَّمَ💚
ﷺﷺﷺﷺﷺ
روز کم از کم ١١١ بار دُرُوْدِ پاک پڑھنے کی بہترین عادت بنالیں اور اپنی دنیا و آخرت سنواریں اور تعداد بڑھاتے جائیں، فیوض و برکات حاصل کرتے جائیں
ﷺﷺﷺﷺﷺ
🌹 اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ مَّعْدِنِ الْجُوْدِ وَالْكَرَمِ وَاٰلِهِ وَ بَارِك وَسَلِّمْ🌹
💚 صلَّی اللّٰہ تعالیٰ عَلَیْہِ وَاٰبآئہٖ وآلہٖ وَاصْحَابہٖ وَسَلَّمَ💚
 ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area