Type Here to Get Search Results !

جب سب فطرت پر پیدا ہوتا ہے تو کوئی عالم اور کوئی کذاب یعنی جھوٹا کیسے ہوتا ہے؟


جب سب فطرت پر پیدا ہوتا ہے تو کوئی عالم اور کوئی کذاب یعنی جھوٹا کیسے ہوتا ہے؟
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ سب بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے تو کوئی عالم کوئی سچا کوئی چھوٹا کیسے ہوجاتا ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- عبد الغفار خان نوری
صدر المدرسین دارالعلوم امجدیہ ثناء المصطفے مرپا شریف۔
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
جو جیسا کام کرنے والا تھا ویسا ہی تقدیر میں اس کے متعلق لکھ دیا گیا۔
امام جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ حضور نبی کریم، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو، چار چیزوں - پانی - مٹی - آگ - اور ہوا سے پیدا کیا ہے جب( کسی میں) پانی کا حصہ زیادہ ہوجاتا ہے تو انسان حافظ اور عالم اور فقیہ اور شریف ہوجاتا ہے اور جب مٹی کا حصہ زیادہ بڑھ جاتا ہے تو خونریز، خبیث، بخیل ہوجاتا ہے اور جب آگ کے اجزاء بڑھ جاتے ہیں تو ظالم اور بہادر بن جاتا یے اور جب ہوا کا حصہ بڑھ جاتا یے تو کذاب بن جاتا ہے۔
( کتاب الرحمت فی الطیب والحکمت کا اردو ترجمہ بنام مجربات سیوطی رحمتہ اللہ علیہ تصنیف، قدوۃ الانام حضرت امام جلال الدین عبد الرحمن سیوطی رحمتہ اللہ علیہ ص 15)
اس حدیث کو لکھنے والے امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ ہیں جو بیداری میں پچھتر (75)بار حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی اور بہت احادیث جن کو علماء نے ضعیف کہا تھا اس کی تصحیح فرمائیں۔ خدا تعالیٰ موصوف کی رحمتوں برکتوں نعمتون، عظنتوں، شفاعت کاملہ سے ہم سب کو اور ہمارے اہل و عیال کو ہمشہ مالا مال فرمائے آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم۔واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
23 ذوالقعدہ 1443
مطابق 24جون 2022
پیش کردہ:- محمد محب اللہ خان
ناظم اعلی حضور مفتی اعظم بہار ایجوکیشنل ٹرسٹ اذاد چوک سیتا مڑھی بہار
از قلم مفتی مفتی اعظم بہار مصباح ملت شیخ طریقت مفتی محمد ثناءاللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار
بواسطہ:- تحقیق مسائل جدیدہ اکیڈمی دارالعلوم امجدیہ ثناءالمصطفی مرپاشریف

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area