Type Here to Get Search Results !

درود شریف پڑھ کر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ پیش کرنے پر ایک لاکھ بندوں کی شفاعت کرنے کا انعام و اکرام


درود شریف پڑھ کر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ پیش کرنے پر ایک لاکھ بندوں کی شفاعت کرنے کا انعام و اکرام
••────────••⊰❤️⊱••───────••
از قلم:- حضور مفتی اعظم بہار مصباح ملت مفتی محمد ثناءاللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
بےشک درود شریف پڑھ کر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ایصال ثواب کیا جاتا ہے اور یہ بہت ہی بہترین اعلی عمل ہے
علماء اہل سنت کے نزدیک جائز ہے
 کہ مسلمان اپنے نیک اعمال کا ثواب کسی دوسرے مسلم زندہ و مردہ کو دے سکتیں ہیں اور اس میں حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو بھی شامل کرسکتے ہیں بلکہ آپ اس کے زیادہ لائق اور مستحق ہیں اور اس پر سنی مسلمانوں کا عمل بھی ہے کہ وہ ایصال ثواب میں سب سے پہلے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ پیش کرتے ہیں اور ان کے طفیل میں تمام مسلمانوں کو ایصال ثواب بھیجتے ہیں اسی طرح ہر نیک عمل خواہ نماز ۔روزہ ۔صدقہ ۔تلاوت قرآن کا ثواب بارگاہ اقدس صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں پیش کرسکتے ہیں اور اللہ عزوجل کی طرف سے کافی ثواب کا مستحق ہوتا ہے اور بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بے انتہا اسے انعام و اکرام ملتا ہے
درود شریف ایصال ثواب کرنے پر بارگاہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے انعام و اکرام
اس عنوان کے تحت سرکار سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رضی آللہ تعالیٰ عنہ نے ایک واقعہ لواقح النوار فی طبقات الاخیار کے حوالہ سے سیدی ابو المواہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق سے تحریر فرماتے ہیں کہ 
کان رضی آللہ تعالیٰ عنہ یقول رایت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فقال لی آنت تشفع لمائۃ الف قلت لہ بم استوجبت ذلک یا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم قال باعطائک لی ثواب الصلاہ علی
یعنی حضرت ابو المواہب رضی آللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے کہ میں نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا۔حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:
کہ قیامت کے دن تم ایک لاکھ بندوں کی شفاعت کروگے میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم !میں کیسے اس قابل ہوا؟ ارشاد فرمایا : تم مجھ پر درود پڑھتے ہو اس کا ثواب مجھے دے ڈالتے ہو۔
(فتاویٰ رضویہ جلد جدید 23 ص 122.123)
دیکھا آپ نے کہ حضرت ابوالمواہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ درود شریف پڑھ کر بارگاہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں نذر فرماتے تھے تو بارگاہ رسالت صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے یہ انعام ملا کہ ایصال ثواب کی برکت کی وجہ سے وہ ایک لاکھ بندوں کی شفاعت کریں گے۔
سبحان اللہ الحمدللہ یہ سب اس نیک عمل کا نتیجہ ہے 
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب 
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- شیخ طریقت مصباح ملت محقق مسائل کنز الدقائق 
حضور مفتی اعظم بہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ثناء اللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی
 مورخہ21شوال المکرم 1443
23 مئی 2022
پیش کردہ :- محمد محب اللہ خان
ناظم اعلی حضور مفتی اعظم بہار ایجوکیشنل ٹرسٹ اذاد چوک سیتا مڑھی بہار
از قلم:-حضور مفتی اعظم بہار مصباح ملت شیخ طریقت مفتی محمد ثناءاللہ خان ثناء القادری مرپاوی سیتا مڑھی بہار
بواسطہ:- تحقیق مسائل جدیدہ اکیڈمی دارالعلوم امجدیہ ثناءالمصطفی مرپا شریف
شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الغفار خان نوری مرپاوی صدرالمدرسین دارالعلوم ھذا

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area