Type Here to Get Search Results !

دعوت اسلامی کا کام یقیناً قابل تعریف لیکن ؟


دعوت اسلامی کا کام یقیناً قابل تعریف لیکن ؟
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
دعوت اسلامی موجودہ صدی میں اہل سنت کی توسیع کا کام کررہی ہے اس میں کوئی شبہ نہیں ، دنیا کے اکثر شہروں میں دعوت اسلامی اپنے کاموں سے متعارف ہوچکی ہے اس میں بھی کوئی تردد نہیں ، ای سو پچانوے ممالک میں ان کے مبلغین اسلام و سنت کی توسیع کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اس میں بھی ہمیں کوئی قیل و قال نہیں لیکن آج بھی ایسے بہت سے قصبے اور گاؤں ہیں جہاں دعوت اسلامی کے ایک بھی مبلغ نہیں ان کی طرف سے ایک رسالہ تک توسیعی کام کے حوالے سے نہیں بھیجا گیا ہے مگر وہیں ہمارے علما مختصر وسائل کے باوجود اپنی جہد مسلسل سے وہاں بھی دین و سنت کا کام کرہے ہیں اور جن دو سو ممالک میں دعوت اسلامی کے ہمارے وہ مبلغین جو دعوت کا کام کررہے ہیں آپ ان سے ایماندارانہ پوچھیں کہ وہ جہاں بھی گئے ہیں انہیں ہمارے علما کے کام کا اثر دکھا یا نہیں یقیناً انہیں بھی اس بات کا اعتراف ہوگا کہ ہم سے قبل بھی ہمارے اسلامی افواج و مبلغین کے قدم اس زمین پر پڑچکے ہیں ۔
دشت تو دشت ہے دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے 
بحر ظلمات میں دوڑا دیئے گھوڑے ہم نے 
دنیا کا وہ کون سا حصہ اور خطہ ہے جو ہمارے قدموں سے بچا ہے اس لئے ہمارے مبلغین یہ کام اچھا کررہے ہیں انہیں کام کرنے دیاجاۓ لیکن ان کے کاموں کو اتنا بھی بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جاۓ کہ اس وقت صرف دعوت اسلامی ہی کام کررہی ہے اور دوسری تنظیمیں خرگوش کی نیند سورہی ہیں ۔ آج بھی دنیا کی بڑی بڑی مسجدوں میں ہمارے علما امامت و خطابت کا منصب سنبھالے ہوۓ ہیں ، دنیا کے چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں علماۓ اہل سنت وہاں کی مسجدوں میں امامت و خطابت کا کام انجام دے رہے ہیں ۔ یہ بات ذہن نشیں کرلیں کہ دعوتی کاموں کے اثرات جبتک دنیا کی دوسری قوموں پر مرتب نہ ہوں گی اس وقت تک اسلامی شان و شوکت کا اظہار نہ ہوگا کہ کبھی ہم وہ تھے کہ ہمارے نام سے قیصر و کسریٰ کے محل میں زلزلہ پیدا ہوجاتا تھا جس دن یہ تأثر دینے میں ہم کامیاب ہوگئے سمجھ لیجئے کہ اب ہم اپنے ہدف کو پالیا ہے ورنہ آج دنیا کے تمام گوشوں میں دعوت و تبلیغ کرنے کے باوجود ہمارا شمار شکست خوردہ قوم میں ہوتا ہے ، جس دن ہم دعوت و تبلیغ کے کاموں کے ساتھ ظلم و بربریت کے خلاف فلسفہ جہاد کو عملاً اپنی زندگی کا حصہ بنالیں گے وہ دن ہماری اصل کامیابی کا دن ہوگا ۔ 
وہ معزز تھے زمانے مسلماں ہوکر
اور تم خوار ہوۓ تارک قرآں ہوکر
نوٹ : ایک جگہ دو سوممالک لکھ گیا ہے
جبکہ ایک سو پنچانوے ممالک درست ہے قارئین نوٹ کرلیں !
ــــــــــــــــــــــ❣🌟❣ـــــــــــــــــــــ
 مستفاد:-  شیرمہاراشٹرا مفتی محمد علاؤالدین قادری رضوی ثنائی 
 صدر افتا:-  محکمہ شرعیہ سنی دارالافتاء والقضاء میراروڈ ممبئی
 ترسیل:- صاحبزادہ محمد مستجاب رضا قادری رضوی پپرادادنوی
رکن اعلیٰ: افکار اہل سنت اکیڈمی ممبئی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area