منقبتِ غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ
•┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
جب چرخ پہ چمکا چاند ترا
یا عبد القادر جیلانی
پر نور ہوا پھر ہر خطہ
یا عبد القادر جیلانی
یا عبد القادر جیلانی
پر نور ہوا پھر ہر خطہ
یا عبد القادر جیلانی
قسمیں دے دے کے کھلاتا ہے
ترا رب ترے ناز اٹھاتا ہے
"یہ شان تری اللہ اللہ"
"یا عبد القادر جیلانی"
طوفان کی زد میں جب آیا
اور قلب مرا یہ گھبرایا
بے ساختہ لب سے نکلی صدا
یا عبد القادر جیلانی
دکھ درد مرا کافور ہوا
ٹلنے لگی میرے سر سے بلا
جب میں نے لگائی ہےیہ ندا
یا عبد القادر جیلانی
بلبل نے پڑھا سبحان اللہ
قمری نے کہا ماشاءاللہ
جب میں نے کہا شیئا للہ
یا عبد القادر جیلانی
میں بن کے رہوں تیرا بندہ
بھٹکوں نہ کہیں مارا مارا
ہو دل پہ سدا تیرا قبضہ
یا عبد القادر جیلانی
ہے کون بھلا اک تیرے سوا
عالم میں بشیرِ رضوی کا
آقا مولیٰ ماوٰی ملجا
یا عبد القادر جیلانی
_________(❤️)_________
سخن آموز
از قلم:- حضرت علامہ مولانا محمد بشیر القادری رضوی گلاب پوری نیپال
از قلم:- حضرت علامہ مولانا محمد بشیر القادری رضوی گلاب پوری نیپال
حال مقیم کھنڈوہ ایم پی رابطہ نمبر 9770304521