Type Here to Get Search Results !

دیکھا جس خوشبخت نے ہے غوث کا روضہ شریف اس کی چشمِ ناز کا ہے بڑھ گیا جلوہ شریف


غوث کا نغمہ شریف
  •┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
دیکھا جس خوشبخت نے ہے غوث کا روضہ شریف
اس کی چشمِ ناز کا ہے بڑھ گیا جلوہ شریف

اولیا آنکھیں ملیں ! ہے ان کا وہ تلوا شریف 
کس قدر اونچا ہے میرے غوث کا رتبہ شریف

عکسِ روئے مظہرِ نورِ خدا کی ہے جھلک 
پرتوِ مولا علی ہے غوث کا جلوہ شریف

تھا یہ اعجازِ خطابِ غوثِ اعظم کا کمال
لاکھ کا مجمع سنا کرتاتھا وہ خطبہ شریف

رشک جس پر وقت کے سلطان کو آنے لگا 
قیمتی ہوگا وہ کتنا غوث کا جبّہ شریف

خیروبرکت ان کےگھرمیں آتی رہتی ہےمدام 
با ادب جو کر رہے ہیں غوث کا توشہ شریف

بارگاہِ غوثیت میں پیش کرنے کے لیے 
دل مرا؛آنکھیں مری؛یہ سر ہے نذرانہ شریف

چشمِ حسرت کی مری معراج ہوگی اس گھڑی 
خواب میں گر دیکھ لوں جو انکا میں حلیہ شریف

فیضِ غوثِ پاک سے تومستفض ہوجائےگا
پڑھ بشیرِ قادری ان کا ذرا نغمہ شریف
♦•••••••••••••••••••••••••♦
 رشحاتِ قلم:-
حضرت علامہ مولانا محمد بشیر القادری رضوی گلاب پوری نیپال
 حال مقیم کھنڈوہ ایم پی رابطہ نمبر 9770304521

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area