Type Here to Get Search Results !

کیا امام کے پیچھے ہی اقامت کہی جاسکتی ہے یا تھوڈا ادھر ادھر سے نہیں پڑھتا چاہیے؟

 (سوال نمبر 4569)
کیا امام کے پیچھے ہی اقامت کہی جاسکتی ہے یا تھوڑا ادھر ادھر سے نہیں پڑھتا چاہیے؟
........................................
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام درج ذیل سوال کے بارے میں
کیا امام کے پیچھے ہی اقامت کہی جاسکتی ہے یا تھوڈا ادھر ادھر سے نہیں پڑھتا چاہیے ؟
سائل:- محمد ظفر رضا خیری ضلع و شہر قنوج یو پی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 
اقامت کہنے والے کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا بہتر ہے اس کے علاوہ داہنی طرف یا بائیں طرف کھڑا ہوجائے تو کوئی حرج نہیں جائز ہے
چونکہ شریعتِ مطہرہ نے اقامت کہنے والے شخص کے لیے امام کی طرح کوئی جگہ مقرر نہیں کی ہے کہ اقامت کہنے والا شخص اگر اس جگہ پر کھڑا نہ ہوا تو اقامت کہنا معتبر نہ رہے البتہ بہتر یہ ہے کہ اقامت کہنے والا شخص امام کے پیچھے ہو تاکہ بوقتِ ضروت امام کی نیابت کر سکے، تاہم اگر اقامت کہنے والا شخص مسجد میں ہی کسی اور مقام پر ہو اور امام کسی اور مقام پر ہو تو اس صورت میں بھی اقامت شرعاً درست ہوگی،
حاصل کلام یہ ہے 
چونکہ عام طور پر مسجد کا مؤذن امام کا نائب ہوتا ہے اور نائب کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے ہوکر اقامت کہے تاکہ اگر کسی وجہ سے امام کی نماز فاسد ہوجائے تو امام بقیہ نماز پڑھانے کے لئے نائب امام کے طور پر اسے آگے کرسکے۔
فتح الملھم میں ہے 
قال النووی وفی ھذا الحدیث تقدیم الافضل فالافضل الی الامام لانہ اولیٰ بالاکرام، ولانہ ربما احتاج الامام الی استخلاف فیکون ھو اولی ولانہ یتفطن لتنبیہ الامام علی السھو لمالا یتفطن لہ غیرہ ولیضبطوا صفۃ الصلاۃ ویحفظوھا وینقلوھا ویعلموھا الناس ولیقتدی بافعالھم من ورائھم۔ (فتح الملھم: (513/3)
الفتاوی الھندیۃ میں ہے 
وینبغی ان یکون بحذاء الامام من ھو افضل کذا فی شرح الطحاوی۔
(الفتاوی الھندیۃ: (89/1، ط: دار الفکر)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
28/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area