(سوال نمبر 4560)
کمپنی سے پیسہ انویسٹ کرکے پیسہ کمانا کیسا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
ایک آنلائن بزنس کمپنی ہے جسکا نام SRA ہے اس میں 100 ڈالر سے انویسٹمنٹ شروع ہوتی ہے اور یہ انویسٹمنٹ سو ڈالر سے زیادہ بھی ہوتی ہے جیسے دو سو ڈالر 400 ڈالر اور اس طرح مزید یعنی کاروباری شرکت کی ایک قسم ہے اور پھر وہ مطلوبہ انویسٹمنٹ کرنے پر آپ کو روزانہ کی بنیاد پر 14 ٹاسک دیتے ہیں کہ آپ اس اس کو کسٹمر تک پہنچائیں ان ٹاسک میں خریداری کی اشیاء ہوتی ہیں جیسے چارجر کی تصویر ،بیگ کی تصویر، یو ایس بی کوئی کھلونا وغیرہ اس طرح کی اشیاء کے ایڈز آتے ہیں اور ان ایڈز کو اگے جمع کرنا ہوتا ہے مطلب یہ آرڈرز آتے ہیں اور ان آرڈرز کو اگے سبمٹ کرنا ہوتا ہے اور ان اشیاء کی جو قیمت ہوتی ہے اس قیمت کے حساب سے کام کرنے والے کو کمیشن ملتا ہے جیسے کوئی چیز 200 ڈالر کی ہے تو اس پر 0.35 یا اس سے زیادہ ڈالر کمیشن ملے گی اور آپ کے اکاؤنٹ میں جتنی رقم بڑھتی جائے گی مثلا آپ نے جتنے جتنے ڈالرز کمائے ہیں وہ آپ کے اکاؤنٹ میں شامل ہو گئے ہیں اور اگر اپ ان ڈالرز کو نہ نکلوائیں تو وہ آپ کے اکاؤنٹ میں جمع رہیں گے تو جتنی آپ کے اکاؤنٹ میں ڈالرز جمع رہیں گے اس حساب سے آپکوکمیشن زیادہ ملے گا یہ بھی یاد رہے کہ جو انویسٹمنٹ کے نام پر شروع میں جتنے ڈالرز دئیے گئے تھے وہ آپ نہیں نکلوا سکتے اور جو اوپر سے کمائے ہیں وہ نکلوا سکتے ہیں
آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ SRA کیسے کام کرتا ہے۔ یہ ای کامرس کے ساتھ موجود ہے۔ جب تک ای کامرس انڈسٹری قائم رہے گی، SRA ہمیشہ چلے گا، اس لیے SRA کب بند ہو گا اس کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس دنیا میں تمام نوجوان اب آن لائن خریداری کا انتخاب نہیں کرتے، وہ اب کوئی بھی مصنوعات آن لائن فروخت نہیں کرتے، اور تمام لاجسٹک کمپنیاں بند ہیں۔ صرف اس صورت میں جب یہ حالات واقع ہوں گے SRA واقعی قدر کھو دے گا۔ اس کے باوجود، میں اس بات کی ضمانت دے سکتا ہوں کہ SRA کرے گا کہ ایسی مخلص کمپنی ہر صارف کے سرمایہ کاری کے فنڈز بھی سب کو واپس کر دے گی۔ SRA کی ابتدا ریاستہائے متحدہ سے ہوتی ہے اور اس کی نگرانی کولوراڈو حکومت کرتی ہے۔ تمام فنڈز امریکی حکومت کے ذریعہ محفوظ ہیں۔
سائلہ:- شاریہ اسلم شہر بھیرہ پاکستان

نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
کمپنی میں انویسٹ کرنے کے لئے جو رقم دی جاتی ہے یہ شراکت و مضاربت وغیرہ کے شرعی اصولوں کے مطابق ہرگز نہیں ہے كيونكہ کسی کاروبار میں انویسٹ کرکے حصہ دار بننے کے لیے شرعی اصول یہ ہوتا ہے کہ انویسٹ کرنے والے کو کاروبار کے حقیقی نفع میں سے باعتبار فیصد حصہ دیا جائے ،جبکہ یہاں نفع کے فیصد کے بجائے فکس اماؤنٹ نفع طے ہے حالانکہ نفع کی مخصوص رقم طے کر لینا شراکت داری کے معاہدے کے ہی برخلاف اور ناجائز و گناہ ہے ۔
یونہی شرعی اصول یہ ہے کہ رقم دینے والا کاروبار میں اپنے مال کی مقدار کے مطابق نقصان کی ذمہ داری بھی اٹھاتا ہے، لیکن یہاں تو رقم لگانے والے کو کمپنی یہ گارنٹی دیتی ہے کہ تمہارے اپنے انویسٹ کیے ہوئے پیسے ایک ہفتے بعد تمہیں مل جائیں گے یا نعد میں مکمل رقم مل جائے گی
مطلب انویسٹ کرنے والا نقصان میں حصہ دا ر ہی نہیں بن رہا اور یہ بھی خلاف شرع اور ناجائزو باطل ہے
درمختار میں ہے
(وشرطها) أي شركة العقد ……عدم ما يقطعها كشرط دراهم مسماة من الربح لأحدهما) لأنه قد لا يربح غير المسمى“ترجمہ: شرکت عقد کی شرط یہ ہےکہ کوئی ایسی چیز نہ پائی جائے جو شرکت کو ختم کردیتی ہے،جیسےنفع میں سے دراہم کی معین مقدار کسی ایک کے لیے طے کر لینا ، کیونکہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ صرف اتنی مقدار ہی نفع ہوتا ہے، اس سے زیادہ نہیں ہوتا(ایسی صورت میں سارااس ایک بندے کے لیےمتعین ہو جائے گا۔) (درمختار مع رد المحتار، ج 4، ص 305، دار الفکر، بیروت)
(ایسا ہی فتاوی اہل سنت میں ہے)
والله ورسوله اعلم بالصواب

_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
27/09/2023
27/09/2023