Type Here to Get Search Results !

بزرگوں کے نام کا چراغ جلانا کیسا ہے؟

•┈┈┈┈•••✦✦•••┈┈┈┈• 
بزرگوں کے نام کا چراغ جلانا کیسا ہے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ  غوث پاک یا دیگر بزرگوں کے نام کا چراغ جلانا کیسا ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
 وعلیکم السلام وحمتہ اللہ و برکاتہ 
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-

اس دور میں تمام طرح کی لائٹ موجود ہیں تو اب چراغ جلانے کی ضرورت نہ رہی پہلے کا دور چراغ والا دور تھا 
اس وقت لائٹ نہ ہوا کرتی تھی تو چراغ جلایا جاتا تھا، اور اس سے مقصود اہل خانہ اور راہ چلنے والوں کو روشنی دینا ہوتا تھا اور چونکہ یہ کام بھی نیک اور ثواب کا کام ہے 
تو اس کی نسبت غوث پاک یا کسی بزرگ کی طرف کردی جاتی ہے کی اس کا ثواب فلاں بزرگ کو ملے لیکن آج کے دور میں چراغ کی ضرورت نہ رہی اس لیے بلا وجہ اس کو جلانا فضول خرچی اور اسراف ہے، جو کہ ممنوع ہے قران مجید میں ہے ،،
 ولا تسرفوا انہ لا یحب المسرفین
فضول خرچ کرنے والوں کو اللہ دوست نہیں رکھتا۔
امام اہلسنت فرماتے ہیں:
یہ وجہ اسراف و اتلاف مال قبور عوام میں پائی جاتی ہے جبکہ وہاں نہ مسجد نہ قبر سر راہ نہ تلاوت وغیرہ میں مشغول، بخلاف مزار کرام کے وہاں قبر یعنی خشت و گل کی تعظیم نہیں بلکہ ان کی روح کی تعظیم ہے جیسا کی امام نابلس نے فرمایا،،تعظیما الروحہ المشرفتہ،
فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد 2 صفحہ 404 پر ہے:
چراغ جلانا فضول خرچی ممنوع و اسراف ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے اگر کہیں ضروت ہو اور اسی نیت سے آج بھی جلایا جاۓ جو اوپر ہم ذکر کر اۓ ہیں تو جائز و مستحسن ہے، اگر وہ صورت حال نہ ہو بلا وجہ جلانا ناجائز و اسراف ہے۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی دانش حنفی قادری
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال
9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area