Type Here to Get Search Results !

بھوت چڑیل سرکٹا کی کیا حقیقت ہے؟


بھوت چڑیل سرکٹا کی کیا حقیقت ہے؟
•••••••••••••••••••••••••♦
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
دیو پڑی چڑیل سرکٹا یا پھر آسیب کا اثر انسان پر ہوتا ہے، ان کی حقیقت کیا ہے؟
برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
_________(❤️)_________ 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
یہ سب جنات کا اثر ہوتا ہے، اور انہی کو بھوت سرکٹا،کہا جاتا ہے۔
 اور اگر یہ اپنے آپ کو عورت ظاہر کرے تو اس کو چڑیل کہا جاتا ہے۔
علج مفتی وقار الدین رحمۃ اللہ فرماتے ہیں:
کافر جب مرتے ہیں تو وہ مختلف شکلوں میں نظر آتے ہیں، اس کے اعتبار سے لوگوں نے مختلف نام گھڑ لیے ہیں،کسی انسانی کی روح کا کسی پر سایہ نہیں ہوتا، 
صرف انسان پر جنات کا اثر ہوتا ہے۔
اگر وہ جن اچھی صورت میں نظر آتا ہے اور کبھی واقعی مسلمان ہوتا ہے۔ اور کبھی جھوٹ بول کر اپنا مسلمان ہونا بتاتا ہے اسے لوگ مسلمان روح قرار دیکر مختلف معنیٰ گھڑ لیتے ہیں، 
اور اگر کافر ہوتا ہے، کفریات کرتا ہے، تو اسے بھوت کہنے لگتے ہیں۔ اور اگر اپنا عورت ہونا ظاہر کرتا ہے تو اسے لوگ چڑیل کہتے ہیں۔
(وقار الفتاوی جلد 1 صفحہ 254)
_________(❤️)_________ 
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
♦•••••••••••••••••••••••••♦
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی قادری
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال

9917420179📲

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area