Type Here to Get Search Results !

عالم دین کو سید یا شاہ صاحب کہنا شرعًا جائز ہے ؟

 (سوال نمبر 4584)
عالم دین کو سید یا شاہ صاحب کہنا شرعًا جائز ہے ؟
................................
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
کیا کسی غیر سید صحیح العقیدہ سُنّی المذہب عالم دین کو سید یا شاہ صاحب کہنا شرعًا جائز ہے ؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- محمّدارشد مُجددی ارشدی پنجاب پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

مطلق کسی عالم کو سید یا شاہ نہیں کہنا چاہئے ۔
البتہ معزز و مکرم شخصیت ہوں تو اضافت سے یا سیدی یا الشاہ کہنے میں حرج نہیں ہے جبکہ لوگ عرفا نسب رسول نہ سمجھے چونکہ
اہل لغت کے نزدیک سید کا معنی پیشوا سردار بزرگ ہے اس لئے لغوی معنی کے اعتبار سے کسی غیر سید کو سیدی کہنا جائز و درست ہے جیسے اعلی حضرت ہمارے پیشوا و رہنما ہیں ناکہ حضور صلی ﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی طرف کوئی نسبت کرکے کہتا ہے اگر کوئی کہتا بھی ہو تو غلط کہتا ہے اور یہ جائز نہیں ہے ہھر وہاں کہ عرف میں اگر لفظ سید یا الشاہ سے نسب رسول سمجھا جاتا ہو پھر نہیں کہ سکتے ورنہ کہ سکتے ہیں 
حدیث میں ہے حضرت زید رضی ﷲ تعالٰی عنہ کو نبی کریم رؤف رحیم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا لوگ بیٹا کہنے لگے حالانکہ وہ حضور کے بیٹے نہیں تھے اس لیے حدیث میں ممانعت آئی ہے 
مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ
(صحيح مسلم ج ١ ص ٨٠)
 اہل علم معزز و محترم شخصیت کو اس کے علم وفضل کی بنیاد پر سیدی کہنا جائز و درست ہے اس لئے کہ یہاں اس کے مراتب کی بنیاد پر کہاجاتاہے جیساکہ طلبہ اپنے اساتذہ یا باکمال عالم کو سیدی و سندی جیسے مہتم بالشان لقب سے یاد کرتے ہیں اور نسب کے اعتبار سے غیر سید کو سید کہنا ناجائز وحرام ہے اس لئے کہ باعتبار نسب سید کا استعمال آل نبی اولاد علی کے لئے دیگر کے لیے جائز نہیں ہے ۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
30/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area