Type Here to Get Search Results !

یہودی، نصاریٰ اور عیسائی کسے کہتے ہیں؟


•┈┈┈┈•••✦✦•••┈┈┈┈•
(سوال نمبر 4284)
یہودی، نصاریٰ اور عیسائی کسے کہتے ہیں؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ یہودی، نصاریٰ اور عیسائی کسے کہتے ہیں۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- افضال احمد قادری تلسی پور ضلع بلرامپور یوپی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

حضرت عیسیٰ علیہ السلام وانجیل کے ماننے والے کو عیسائی و نصرانی کہتےہیں اسی کو عیسائی اور کرسچن کہتے ہیں 
چونکہ عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی امت ہیں لیکن جب سرکار صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیامیں مبعوث ہوئے تو پوری دنیا سرکار کی امت ہوگئی اب امت کی دوق سمیں ہیں جس نے کلمہ پڑھ لیا وہ امت اجابت ہوگئے اور جنہوں نے کلمہ نہیں پڑھا وہ امت دعوت ہوگئے تود ور حاضر عیسائی یہودی کافر و مشرک سب امت دعوت میں شامل ہیں. 
فتاوی شارح بخاری میں ہے 
جولوگ اپنےآپ کوحضرت عیسیٰ علیہ السلام کا امتی اور انجیل کا ماننے والا کہتے ہیں ان کو نصرانی اور عیسائی کہتےہیں (فتاوی شارح بخاری ج سوم ص 125)
یعنی شریعت کی اصطلاح میں یہودی وہ لوگ کہلاتے ہیں جو حضرت موسی علی نبینا و علیہ الصلوة والسلام پر ایمان رکھتے تھے اور ان پر جو کتاب نازل ہوئی اس کے مطابق عمل کرتے تھے اور نصاریٰ وہ لوگ کہلاتے ہیں جو حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام کے مذہب کو مانتے تھے اسے موجودہ دور میں عیسائی اور کرسچن کہتے ہیں 
 اب یہ دونوں مذہب منسوخ ہوچکے ہیں۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
03/99/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area