Type Here to Get Search Results !

وہابی سے مصافحہ کرنا کیسا ہے؟

  •┈┈┈┈•••✦✦•••┈┈┈┈•
(سوال نمبر 4328)
وہابی سے مصافحہ کرنا کیسا ہے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
 وہابی سے مصافحہ کرنا کیسا ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں ۔
سائل:- محمد تاج الدین متھرا یوپی ہندوستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

اگر وہابی مندرجہ ذیل عبارات کی زد میں ہے؟ پھر ان سے مصافحہ کرنا جائز نہیں ہے ورنہ جائز ہے جب تیقن سے معلوم ہوجایے کہ مندرجہ ذیل عبارات کا معتقد ہے۔
(١) اللہ تعالٰی جھوٹ بول سکتاہے۔
(فتاوی رشیدیہ ص 210-211)
(٢) ان کا عقیدہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم اللہ کی شان کے آگے چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہیں
(تقویۃالایمان: ص: 41)
(٣) شیطان اور ملک الموت کا علم حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے زیادہ بتایا۔
(براہین قاطعہ : ص: 55)
(٤) حضور کے علم کو انھون نے بچوں، مجنون ،پاگلوں بلکہ جمیع حیوانات وبہائم کے علم سے تشبیہ دی ۔
(حفظ الایمان : ص: 13)
(٥) نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا انکار کیا اور حضور کے خاتم النبیین کے متعلق عقیدہ رکھنے والے کو عوام کا خیال بتایا۔
(تحذیرالناس : ص: 4-5)
(٦) نماز میں خیال رسول کو کتوں اور گدھوں کے خیال سے بدتر جانا۔ وغیرہ
(صراط مستقیم : ص: 97)
ان عقائد کی بنیاد پر عرب وعجم کے بہت سارے علماے کرام ومفتیان عظام نے فتوٰی دیا کہ یہ لوگ ایسے کافر ومرتد ہیں کہ جو ان کو مسلمان جانے یا ان کے کفر میں شک کرے وہ خود کافر ہے
اس لئے وہابی دیوبندی بمطابق فتاویٰ حسام الحرمین والصوارم الہندیہ کافر و مرتد ہیں اور ان لوگوں کے بارے میں فرمایا گیا من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کف
 یعنی جو ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے پس معلوم ہوگیا کہ وہ کافر و مرتد ہیں تو اب انہیں دل سے برا جاننا بھی ضروری ہے اور ان سے ہاتھ ملانا مصافحہ کرنا سلام کلام کرنا اور کھانا پینا تعلقات رکھنا سب ناجائز و حرام ہے ۔ ھکذا فی فتاویٰ فقیہ الملۃ الجز ءالثانی ص ۳۲۵۔ حدیث شریف میں ہے
وایاھم لایضلونکم ولا یفتنونکم ان مرضوافلا تعود وھم وان ماتوا فلا تشھد وھم وان لقیتموھم فلا تسلموا علیہم ولا تجالسوھم ولا تشاربوھم ولا تؤاکلوھم ولا تناکحوھم ولا تصلوا علیہم ولا تصلوا معھم 
یعنی بدمذہب سے دور رہو اور انہیں اپنے سے دور رکھو وہ تمہیں کہیں گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں اگر وہ بیمار پڑیں تو ان کی عیادت نہ کرو اگر وہ مرجائیں تو ان کے جنازہ میں شریک نہ ہو ان سے ملاقات ہو تو انہیں سلام نہ کرو ان کے پاس نہ بیٹھو ان کے ساتھ پانی نہ پیو ان کے ساتھ کھانا نہ کھاؤ ان کے ساتھ شادی بیاہ نہ کرو ان کے جنازہ کی نماز نہ پڑھو اور ان کے ساتھ نماز نہ پڑھو ۔ یہ حدیث مسلم ،ابوداؤد ،ابن ماجہ، عقیلی اور ابن حبان کی روایات کا مجموعہ ہے۔
( انوار الحدیث صفحہ ۱۰۳)
فتاویٰ رضویہ میں ہے 
 وہابی دیوبندی سے میل جول قطعی حرام ان سے سلام و کلام حرام انہیں پاس بٹھانا حرام ان کے پاس بیٹھنا حرام انہیں مقابر مسلمین میں دفن کرنا حرام ان کی قبر پر جانا حرام انہیں ایصال ثواب کرنا حرام مثل نماز جنازہ کفر۔ 
(فتاویٰ رضویہ شریف جلد ششم ص ۹۰)
 اور اسی میں ہے
 کفر اصلی کے ایک سخت قسم نصرانیت ہے اور اس سے بدتر مجوسیت اس سے بدتر بت پرستی اس سے بدتر وہابیت ان سب سے بدتر اور خبیث تر دیوبندیت ۔
(فتاویٰ رضویہ شریف ج ششم ص ۳)
ذرا غور کریں کہ وہابیت اور دیوبندیت کس قدر بدترین مذہب ہے۔ حدیث پاک وفقہ کی روشنی میں حکم صاف واضح اور ظاہر ہے کہ وہابی دیوبندی سے سلام مصافحہ کرنااور کھانا پینا سب ناجائز و حرام ہے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
06/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area