Type Here to Get Search Results !

پادری سے جھاڑ پھوک کروانا کیسا ہے ؟

  •┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
(سوال نمبر 4258)
پادری سے جھاڑ پھوک کروانا کیسا ہے ؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسیلہ میں کہ زید بہت زیادہ بیمار پڑگیا۔ علاج و معالجہ سے ٹھیک نہں ہو پارہا تھا تو زید کی بیوی ہندہ نے ایک چرچ کے پادری سے ملاقات کی اور اپنۓ شوہر کی صحت کے لئے جھاڑ پھونک کرنے کی گذارش کی ۔اس پر پادری نے کہا کہ آپ گھر جاکر شوہر سے بات کرادیں۔ جب انکی بات زید سے ہوئ تو پادری نے کہا کہ میں جو جو کہتا ہوں تو بھی میرے ساتھ کہتا جا۔زید اسکی باتوں کو موبایل پر ہی دہراتا رہا۔‌وہ کہ رہا تھا 
ہے پربھو تو مجھے ٹھیک کردے ہم تمہارے ہیں ہم تجھے ہی مانگے۔وغیرہ وغیرہ
بقیہ الفاظ خود زید کو بھی یاد نہیں ہے۔جب چند لوگون نے اسے سمجھایا تو زید اپنے اس حرکت پر نادم و شرمندہ ہے اور وہ توبہ بھی کرنا چاہتا ہے۔اب اس حال مین زید کو کیا کرنا ہوگا کہ وہ ایک مومن مسلمان بنا رہے۔تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- محمد مجاہد الاسلام نوادہ بہار انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

اس لئے میں کہتا ہوں فرض علوم جاننا ہر مرد و زن پر فرض ہے ہمارے معاشرے میں بہت سی بہنوں اور مائوں کو فرض علوم بھی معلوم نہیں ارکان ایمان و اسلام بالخصوص باب عقائد میں نذر و منت اور کس سے دعا تعویذ کروانا چاہیے اور کس سے نہیں؟ بعض تو کافروں سے دعا تعویذ کرواتے ہیں العیاذ باللہ۔
زید نے جو کچھ پادری کے الفاط کو دہرایا اگر پادری کاسا عقیدہ نہ رکھتے ہوے ایسے بس الفاظ دہرایا پھر اپنی بات پر قائم نہیں توبہ استغفار کر لی تو کافی ہے ایندہ خیال رکھے ۔
اور اگر پادری کاسا عقدہ رکھتے ہوے الفاظ دہرایا پھر خارج از اسلام ہے تجدید ایمان و نکاح کرے نئے مہر و گواہ کے ساتھ چونکہ پادری تثلیث کا قائل ہے اور وہ کافر ہے ۔
(کتب فقہ عامہ)
عیسائیوں میں فرقہ مرقوسیہ اور نسطوریہ کا عقیدہ یہ ہے کہ الٰہ تین ہیں باپ بیٹا روحُ القدس اللہ تعالیٰ کو باپ اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اس کا بیٹا اور حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کو رُوْحُ الْقُدُس کہتے ہیں علم کلام کے ماہر علماء فرماتے ہیں کہ نصاریٰ کہتے ہیں کہ باپ بیٹا روح القدس یہ تینوں ایک الٰہ ہیں مَعَاذَاللہ ان کا رد کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں نہ اس کا کوئی ثانی ہے نہ ثالِث وہ وحدانیت کے ساتھ مَوصوف ہے اس کا کوئی شریک نہیں باپ بیٹے بیوی سب سے پاک ہے اگر یہ کفار اس عقیدے سے باز نہ آئے اور تثلیث تین خدا ماننے کے معتقدر ہے اور توحید اختیار نہ کی تو آخرت میں دردناک عذاب سے دوچار ہوں گے۔
(تفسیر صراط الجنان سورہ مائدہ)
والله ورسوله أعلم بالصواب
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦ 
*كتبه محمد مجیب قادري لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونڈیشن ضلع سرہا نیپال*
01/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area