Type Here to Get Search Results !

اوکے کرکے پیسہ کمانا کیسا ہے؟

  •┈┈┈┈•••✦﷽✦•••┈┈┈┈•
(سوال نمبر 4268)
اوکے کرکے پیسہ کمانا کیسا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم و رحمتہ الله و برکاتہ  
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں 
ایک موبائل ایپ ہے SRA اس ایپ میں کمپنی اپنی کچھ اشیاء مع ریٹ کے روز اس ایپ میں بھیجتی اور اس کو جوائن کرنے والا صارف ان چیزوں کو ٹک🆗 کرتا ہے جس کے متبادل صارف کو روزانہ کی بنیاد پر دو یا تین ڈالر ملتے ہیں اور صارف جب اس ایپ کو جوائن کرتا ہے تو اس ایپ میں ایک ہزار ڈالر جمع کرواتا ہے۔ المختصر کیا ایسے پیسہ کمانا جائز ہے۔؟شرعی اصلاح فرمائیں ۔شکریہ۔
سائلہ:- قراۃلعین شہر اٹک پاکستان 
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
نحمده و نصلي علي رسوله الكريم 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
 الجواب بعونه تعالى عزوجل
مذکورہ کمپنی میں 1000، انویسٹمنٹ کر کے پیسہ کمانا جائز نہیں ہے ۔
اس جاب میں مندرجہ ذیل خرابیاں ہیں 
١/ اس میں ایسے لوگ پراڈکٹ کے اشتہارات کو دیکھتے ہیں جن کایہ چیزیں لینے کا کوئی ارادہ ہی نہیں بائع کو ایسے دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ دکھانا جو کہ کسی طرح بھی خریدار نہیں، یہ بیچنے والے کے ساتھ  ایک قسم کا دھوکا ہے۔
٢/ اس میں کلک کرنے والا ایک ہی شخص کئی بار کلک کرتا ہے،  جس سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اشتہار دیکھنے والے بہت سے لوگ ہیں، جس سے اشتہار دینے والوں کی ریٹنگ بڑھتی ہے، حالانکہ کہ یہ بات بھی خلاف واقعہ اور دھوکا دہی ہے۔
٣/ نیز ایڈ پر کلک ایسی چیز نہیں ہے جس منفعت مقصودہ ہے اس لیے یہ اجارہ صحیح نہیں ہے۔
٤/ اگر ان اشتہارات میں فحش تصاویر یا خواتین کے تصاویر بھی ہوں تو یہ اس پر مستزاد قباحت ہے۔
٥/ نیز ایک ہزار روپے انویسمنٹ کرکے متعینہ طور پرروز دو تین ڈالرکا نفع مل رہا ہے جب کہ شرعاً اس طرح کی انویسمنٹ ناجائز ہے۔
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
01/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area