Type Here to Get Search Results !

نبی علیہ السلام ہماری آواز سنتے ہیں تو درود آپکی بارگاہ میں فرشتے کیوں پہنچاتے ہیں

 نبی علیہ السلام ہماری آواز سنتے ہیں تو درود آپکی بارگاہ میں فرشتے کیوں پہنچاتے ہیں
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
 حدیث میں ہے نبی کریم نے فرمایا جو ہماری قبر کے پاس درود پڑھتا ہے اس کا درود ہم سنتیں ہیں ، اور جو دور سے پڑھتا ہے اس کا درود ہم تک پہنچایا جاتا ہے تو کیا نبی ہماری آواز نہیں سنتے اگر دور سے پکارے تو کیونکہ حدیث تو یہی بتا رہی ہے
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
 و علیکم السلام و رحمتہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
نبی علیہ السلام ہمارا درود سنتے بھی ہیں اور ہماری پکار کو بھی سنتے ہیں
جس حدیث کا ذکر سوال میں ہوا اس کو بہیقی میں روایت کیا گیا ہے من صلی علی عند قبری سمعتہ و من صلی علی نائیا ابلغتہ۔
جو شخص ہم پر ہماری قبر مبارک کے پاس درود بھیجتا ہے
تو ہم خود سنتے ہیں اور جو دور سے بھیجتا ہے تو ہم تک پہنچایا جاتا ہے، 
اس حدیث میں یہ کہاں ہے کہ درود ہم نہیں سنتے ۔ مطلب بالکل ظاہر ہے کہ قریب والے کا درود صرف خود سنتے ہیں۔اور دور والے کا خود سنتے بھی ہیں اور پہنچایا بھی جاتا ہے،
جیسا کہ دلائل الخیرات کے خطبہ میں ہے ،،
و قیل لرسول اللہ ارءیت صلوتہ المصلیین علیک ممن غاب عنک و من یا تے بعد ما حالھما عندک فقال اسمع صلوتہ اھل محبتی و اعرفھم و تعرض علی صلوتہ غیرھم عرضا۔،،
نبی علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ آپ سے دور رہنے والوں اور بعد میں آنے والوں کے درود ان کا آپ کے نزدیک کیا حال ہے تو فرمایا کہ ہم محبت والوں کے درود تو خود سنتے ہیں اور انکوں پہچانتے ہیں اور غیر محبین کا درود ہم پر پیش کردیا جاتا ہے،۔
پہنچائے جانے سے لازم نہیں آتا کہ آپ اس کو سنتے ہی نہیں ہے۔
ورنہ ملائکہ بندے کے اعمال بارگاہ الٰہی میں پیش کرتے ہیں۔
تو کیا رب کو خبر نہیں ؟۔ درود کی پیشی میں بندوں کی عزت ہے کہ درود پاک کی برکت سے ان کا یہ رتبہ ہوا کہ غلاموں کا نام شہنشاہ انام کی بارگاہ میں آگیا ۔
کتاب جلا الافہام مصنف ابن قیم ابن تیمیہ کے شاگرد ، فرماتے ہیں لیس من عبد یصلی علی الا بلغنی صوتہ حیث کان قلنا بعد وفاتک قال و بعد وفاتی۔
یعنی، کوئی کہیں سے درود شریف پڑھے مجھے اس کی آواز پہنچتی ہے ۔ یہ دستور بعد وفات بھی رہیگا۔،
امام جلالدین سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اصحابی اخوانی صلوا علی فی 
کل یوم الاثنین و الجمعتہ بعد وفاتی فانی اسمع صلواتکم بلا واسطتہ،،
یعنی ہر جمعہ وہ پیر کو مجھ پر درود زیادہ پڑھو میری وفات کے بعد کیونکہ میں تمہارا درود بلا واسطہ سنتا ہوں۔۔ (انیس الجلیس 222)
________(❤️)_________
واللہ اعلم بالصواب
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area