Type Here to Get Search Results !

نبی علیہ السلام کا نام پاک سن کر انگوٹھے چومنا کیسا ہے؟

•┈┈┈┈•••✦✦•••┈┈┈┈• 
نبی علیہ السلام کا نام پاک سن کر انگوٹھے چومنا کیسا ہے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سن کر انگوٹھوں کو چومنا کیسا ہے؟  اس حوالے سے علماء کی کیا رائے ہے حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں‌۔
جنید احمد عطاری اسام
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد سن کر چومنا جائز مستحب ہے، بزرگوں کا طریقہ ہے،
خود صحابی رسول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے چومنا ثابت ہے،، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک سن کر چومنا برکت اور فضیلت کا سبب ہے۔
امام سخاوی رحمۃاللہ علیہ نقل کرتے ہیں:
لما سمع قول المؤذن اشھد ان محمدا رسول اللہ، قال ھاذا وقبل باطن الا نملتین السبابتین و مسح علی عینہ فقال صلی اللہ علیہ وسلم من فعل مثل ما فعل خلیلی فقد حلت لہ شفاعتی،
جب مؤذن کو کہتا ہوا سنا اشھد ان محمدارسول اللہ، تو انہونے یہی کہا اور اپنی انگشتان شہادت چوم کر آنکھوں پر لگایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص میرے اس پیارے دوست کی طرح کریگا میری شفاعت اس کے لیے حلال ہو گئ
امام سخاوی مزید فرماتے ہیں:
من قال حین یسمع المؤذن یقول اشھد ان محمدا رسول اللہ مرحبا بحببی و قرتہ عینی محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم و یقول ابھامیہ و یجعلھما علی عینہ لم یعم ولم یرمد،،
جو کوئی مؤذن سے نبی علیہ السلام کا نام سنیں اور یہ کہے قرتہ عینی محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،پھر دونوں انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر لگائے اس کی آنکھیں نہیں دکھیں گی نہیں۔
مزید فرماتے جو نام محمد چوم کر آنکھوں پر لگائے
لم یعم ولم یرمد
وہ کبھی اندھا نہ ہوگا اور نہ آنکھیں دکھیں گی
(مقاصد الحسنہ حدیث نمبر1021)
علامہ شامی رد المحتار شرح در مختار میں فرماتے ہیں 
کذا فی کنذ العباد قھستانی و نحوہ فی الفتاوی صوفیہ و فی کتاب الفردوس، من قبل ظفری ابھامیہ عند سماع اشھد ان محمدا رسول اللہ فی الاذان انا قائدہ و مد خلہ فی صفوف الجنتہ و تمامہ فی حواشی البحر للرملی
ایسا ہی کنذ العباد قھستانی میں اور اسی کی مثل فتاوی صوفیہ میں ہے، اور کتاب الفردوس میں ہے، جو شخص اذان میں نبی علیہ السلام کا نام سنکر اپنے انگوٹوں کو چوم کر آنکھوں پر لگائے اس کے متعلق نبی کریم نے فرمایا میں اس کا قائد بنو نگا اور اس کو جنت کی صفوں میں داخل کراؤں گا اس کی پوری بحث بحر کے حواشی رملی میں، ہے۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦ 
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی 
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال 
9917420179📲

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area