Type Here to Get Search Results !

کیا مجتہد پر تقلید واجب نہیں ہے؟

کیا مجتہد پر تقلید واجب نہیں ہے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
کیا مجتھد پر تقلید کرنا واجب نہیں ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں ۔
سائل:- محمد مفید عالم قادری صمدی 
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
مکلف مسلمان دو طرح کے ہیں، ایک مجتہد دوسرا غیر مجتہد ،،مجتہد وہ ہے، جن میں اس قدر علمی لیاقت اور قابلیت ہو کہ قرآنی اشارات سمجھ سکے اور کلام کے مقصد کو پہچان سکے اس سے مسائل نکال سکے، ناسخ منسوخ پورا علم رکھتا ہو، علم صرف و نحو و بلاغت وغیرہ میں اس کو پوری مہارت حاصل ہو، احکام کی تمام ایات اور احادیث پر اس کی نظر ہو، اس کے علاوہ ذکی ہو، خوش فہم ہو ،، جو اس درجہ پر نہ پہنچا ہو وہ غیر مجتہد مقلد ہے غیر مجتہد پر تقلید واجب ہے ،رہا مجتہد تو اس کو تقلید کرنا منع ہے، اسی لیے تبع تابعین کے دور سے لیکر اج تک جتنے مسلمان ہوۓ سب مقلد تھے، 
ان میں اجلہ اولیاء کرام بھی ہوۓ اور علماۓ ذوی الافہام بھی ،مثلا امام رازی ، امام غزالی ، امام بخاری، امام ترمذی، امام ابو داود ، سرکار غوث اعظم سرکار غریب نواز ، و غیرہم ، یہ بزرگان دین جن پر امت کو ناز ہے، یہ بھی باں علم جلال کسی نہ کسی امام کے مقلد تھیں
________(❤️)_________
واللہ اعلم بالصواب
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
کتبہ:- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال
9917420179📲

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area