Type Here to Get Search Results !

کیا انسان کے جسم میں جن داخل ہو جاتا ہے؟

 کیا انسان کے جسم میں جن داخل ہو جاتا ہے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
 انسان کے جسم میں جن داخل ہوجاتا ہے یا نہیں بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے
 ان کے اندر سے جن کے بول نے کی آواز آتی ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- احمد رضا بہار انڈیا
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
انسان کے بدن میں آسیب وغیرہ داخل ہوتا ہے یا نہیں، اس بارے میں بعض نے یہ کہا ہے انسان کے جسم میں جن آسیب داخل نہیں ہوتا، 
اور یہ قول معتزلہ وغیرہ کا ہے، لیکن علمائے کرام نے اس کا رد کرتے ہوۓ یہ فرمایا ہے جن انسان کے اندر داخل ہوجاتا ہے اور جو اس کی زبان پر بولتا ہے وہ جن ہی تو ہوتا ہے علماء فرماتے ہیں حدیث میں ہے شیطان تمہارے جسم میں خون کی طرح دورہ کرتا ہے۔
فتاوی حدیثیہ میں ہے امام احمد رحمہ اللہ سے عرض کیا گیا کی ایک گروہ یہ کہتا ہے ، انسان کے بدن میں جن آسیب داخل نہیں ہوتا آپ رحمہ اللہ نے جواب میں فرمایا، وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ جن آسیب داخل نہیں ہوتا
وہ جن ہی تو ہے جو آسیب زدہ انسان کی زبان پر بولتا ہے، پس جن کا آسیب زدہ انسان کے اندر دخول اہلسنت کا مذہب ہے۔
یعنی امام احمد رحمہ اللہ کے قول سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اہلسنت والجماعت کے مذہب کے مطابق آسیب زدہ انسان کے بدن میں جن داخل ہوتا ہے،
(فتاویٰ حدیثیہ مترجم صفحہ 241)
متعدد طرق کے ساتھ منقول ہے نبی علیہ السلام کی خدمت میں ایک مجنون شخص کو لایا گیا تو آپ نے اس کی پشت پر ہاتھ مارا اور فرمایا اللہ کے دشمن نکل جا اور وہ نکل گیا،،
________(❤️)_________
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی 
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال 
9917420179📲

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area