Type Here to Get Search Results !

گانا سننا کیوں حرام ہے؟

 (سوال نمبر 4338)
گانا سننا کیوں حرام ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہْ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماۓ دین مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے متعلق کہ 
گانے کیوں نہیں سننے چاہیے ؟کیو حرام ہے۔اور فوٹو پر گانا لگانا کیسا ہے؟
رہنمائی فرمائیں
سائل:- محمد ندیم رضا قادری پنجاب پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل 

ایسا گانا جو شہوت پیدا کرے میوزک ڈھول تاشہ وغیرہ ہو سننا حرام ہے کیونکہ اقا علیہ السلام نے منع فرمایا ہے ایک مومن کے لئے یہ کافی ہے کہ کتاب و سنت اسے منع کردے ۔
تصویر ضرورت کے تحت جائز ہے دینی فائدہ کے لئے یا ڈیجٹل تصویر جائز ہے غیر شرعی تصویر یہ بھی حرام ہے 
چونکہ گانا بجانا سننا مطلقًا حرام ہے جو شیطانی افعال میں سے ہے حضور علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا شیطان نے سب سے پہلے نَوحَہ کیا اور گانا گایا۔
(فردوس الاخبار،جلد ١،ص٣٤ حدیث ٤٢)
اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے
حضور اکرمﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیا ہے۔آپﷺ نے فرمایا 
صوتان ملعونان فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَة صَوت مزمار عِنْد نعْمَة وَصَوت ويل عِنْد مُصِيبَة
یعنی دو آوازوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے(ایک) نعمت ملنےکے وقت گانا بجانا۔ (دوسری) مصیبت کےوقت بین کرنا۔(الفردوس بماثور الخطاب،المجلد الثانی،باب الصاد)
صرف لعنت ہی نہیں بلکہ گانوں اور موسیقی اور ان جیسے دیگر یاد الہی سے غافل کردینے والے کاموں کو عذاب کے نازل ہونے کا سبب بھی قرار دیا چنانچہ فرمایا تبيت طائفة من أمتي على أكل وشرب ولهو ولعبثم يصبحوا قردة وخنازير، ويبعث على حي من أحيائهم ريح فينسفهم كما نسف من كان قبلهم باستحلالهم الخمور، وضربهم بالدفوف، واتخاذهم القينات 
یعنی ميری اُمت کے کچھ لوگ کھانے پینے اورلہو و لعب میں رات بسر کريں گےپھر اس حال میں صبح کریں گے کہ بندر اور خنزير بن چکے ہوں گے اور ان کی آبادی پر ایسی ہوا بھیجی جائے گی جو انکے مکانات کو جڑ سے اکھاڑ کر انہیں ہوا میں اڑا دے گی،بالکل اسی طرح جس طرح ان سے پہلے کے لوگوں کواڑا پھینکا(یہ عذاب) انکے شراب کو حلال کر لینے، موسیقی بجانے ،اور بناؤ سنگھار کرنے والیوں گلوکارہ کواختیار کرنے کے سبب ہوگا۔
(مجمع الزوائد،کتاب الاشربہ،باب فیمن یستحل الخمر)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
07/09/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area