برتھ ڈے یوم پیدائش جنم دن منانا اور اس میں کیک کاٹنا کیسا ہے؟
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک سوال ہے مفتیان کرام کی باہ گاہ میں بچوں کی پیدائش کے ٹیھک ایک سال یعنی جنم دین پر کچھ لوگ کیک وغیرہ استعمال کرتے ہیں کیا کیک کاٹنا چاہئے یا نہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائے اور اس ناچیز کو شکریہ کا موقع فراہم کریں۔
سائل:- جمال الدین

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب :-
اسلامی اقدار و روایات مباحات و مستحبات کو بروئے کار لاتے ہوئے یوم پیدائش منانا، مثلا: دعوت طعام کا اہتمام ، مٹھائی یا کیک پر فاتحہ پڑھ کر یا ایسے ہی تقسیم کرنا،متعلقین کا تحائف دینا اور ان تحائف کو قبول کرنا،رشتہ دار احباب کا بچے کی فلاح و بہبودی کےلیے دعا کرنا اور مبارک بادی پیش کرنا۔وغیرہ وغیرہ جائز ہیں، ان کے کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔
مگر مروجہ برتھ ڈے جو عموما جزئی طور کئی خرافات پرمشتمل ہوتےہیں،جو محض ایک رسم ہیں،اہل سنت کا ان سے کوئی تعلق نہیں،مثلا:کیک کاٹنا،موم بتی جلاکر بجھانا،ہیپپی برتھ ڈے گانا،تالی بجانا،مردوعورت کا اختلاط اوربعض جگہوں پر رقص وسرورغیرشرعی وغیرہ وغیرہ افعال قبیحہ شنیعہ ورذیلہ ہیں۔لہذا سال گرہ کا پروگرام اگر ایسے افعال پرمشتمل ہوتواس کے ناجائز و قبیح ہونے میں کوئی کلام نہیں۔
نیز منجملہ بالاقبیح چیزوں سے بھرپوربرتھ ڈے کا جشن کلی طور پرمغربی تہذیب بدکی دین ہے،توان سے تشابہ صاف ظاہرہے۔اورحدیث پاک میں فرمایا:

"من تشبہ بقوم فہومنہم"
لہذااس طور پربھی برتھ ڈے منانے سے احتراز لازم و ضروری ہے۔
________(❤️)_________
واللہ ورسولہ تعالی اعلم۔
✦•••••••••••••✦❀✦•••••••••••••✦
کتبہ:-عدیل احمدقادری رضوی
۱۰من ذی القعدة۱۴۳۹
کتبہ:-عدیل احمدقادری رضوی
۱۰من ذی القعدة۱۴۳۹