Type Here to Get Search Results !

کیا ماں شریکی بھائی بہن سے نکاح جائز ہے؟

 (سوال نمبر 6099)
کیا ماں شریکی بھائی بہن سے نکاح جائز ہے؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک عورت کا نکاح دو مرد سے ہوا ہے ایک سے طلاق ہو گیا ہے اور جس سے طلاق ہوا ہے اس سے بیٹا پیدا ہوا ہے اور جس کے پاس عورت ابھی رہتی ہے اس سے بیٹی پیدا ہوئی ہے تو ان دونوں کا نکاح آپس میں ہو سکتا ہے یا نہیں؟ علماء کرام قرآن حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 
سائل:- حافظ محمد نوشاد چشتی سیتا مڑھی بہار انڈیا
_________(❤️)_________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم 
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عزوجل 

مذکورہ صورت میں نکاح جائز نہیں ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں ماں شریکی بھائی بہن ہیں اور محرم ہیں بہار شریعت میں ہے 
بہن خواہ حقیقی ہو یعنی ایک ماں باپ سے یا سوتیلی کہ باپ دونوں کا ایک ہے اور مائیں دو یا ماں ایک ہے اور باپ دو سب حرام ہیں (بہار شریعت ح ٧ ص ٢٢ مكتبة المدينة)
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
07/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area