Type Here to Get Search Results !

کیا اعلی حضرت رضی اللہ عنہ اور اشرف علی تھانوی ایک ساتھ اور ایک ہی مدرسہ میں تعلیم لئے؟


 (سوال نمبر 4181)
کیا اعلی حضرت رضی اللہ عنہ اور اشرف علی تھانوی ایک ساتھ اور ایک ہی مدرسہ میں تعلیم لئے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حضور اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ اور اشرف علی تھانوی ایک ساتھ اور ایک ہی مدرسہ میں پڑھا تھا ۔برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرمائیں ۔
سائل:- آپ کا خادم محمد مفید عالم صمدی اتردیناجپور ویسٹ بنگال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته 
الجواب بعونه تعالي عز وجل

مذکورہ بات غلط ہے 
پیدائش اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ 10 شوال 1272ھ (حیات اعلیٰ حضرت)
اور اشرف علی تھانوی 5 ربیع الثانی 1280ھ (اشرف السوانح)
 تعلیم کا آغاز اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ماہ صفر 1276ھ (حیات اعلیٰ حضرت)
 اور اشرف علی تھانوی ماہ ذیقعدہ 1295ھ (اشرف السوانح)
تعلیم کی تکمیل اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ 14شعبان 1286ھ (حیات اعلیٰ حضرت)
اور اشرف علی تھانوی 1301ھ (اشرف السوانح )
امام احمد رضا محقق بریلوی 1286ھ میی تمام علوم عقلیہ و نقلیہ کے تکمیل کر کے مسند افتاء پر فایز ہوچکے تھے ۔
تب اشرف علی تھانوی صرف 6 سال کا بچہ تھا ۔
نیز تھانوی1301ھ میی دارالعلوم دیوبند سے فارغ التحصیل ہوا تھا۔
تب اعلیٰ حضرت رحمتہ اللہ علیہ کے علم کی تکمیل کو 15 سال کا عرصہ گزر چکا تھا۔
دارالعلوم دیوبند کا قیام 15محر الحرام 1283ھ محلّہ چھتہ کی پرانی مسجد میی انار کے درخت کے نیچے صرف ایک استاد اور ایک شاگرد سے ہوا( تاریخ دارالعلوم دیوبند)
 تب امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ بریلوی شریف میی اپنے مکان پر ایک جلیل القدر اساتزہ کرام سے اعلیٰ درجہ کی تعلیم کرنے کی آخری منزل میی تھے
 دارالعلوم دیوبند کی پہلی عمارت کا سنگ بنیاد 2 ذی الحجہ 1292ھ کو رکھا گیا اور آٹھ سال کی مدت میی یعنی 1300ھ میی نودرہ نامی پہلی عمارت کی تعمیر مکمل ہوی( تاریخ دارالعلوم دیوبند )
تب امام احمد رضا کو بحشییت مفتی دینی خدمات انجام دینے کو 14 سال کا عرصہ گزر چکا تھا۔
 دارالعلوم دیوبند کے مطبخ mess کا آغاز دارالعلوم پڑھنے بیرونی طلبہ جو دارالاقامہ میی ٹھہرتے تھے ان کے کھانے پینے کا انتظام بصورت مطبخ 1328ھ میی کیا گیا (تاریخ دارالعلوم دیوبند)
 تب اعلیٰ حضرت مجدد اعظم کے شان سے پورے عالم اسلام کے محبوب نظر بن کر خورشید علم و عرفان کی حشییت سے درخشاں تھےاور علم کی تکمیل کو 42سال کا عرصہ گزر چکا تھا۔
حاصل کلام یہ ہے کہ 
امام احمد رضا اور تھانوی دارالعلوم دیوبند میی ہم سبق اور ہم جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ دارالاقامت میی ایک ساتھ رہتے تھے یا کسی دوسرے مدارس میں ایک ساتھ تعلیم لئے جھوٹ ہے 
والله ورسوله اعلم بالصواب
_________(❤️)_________ 
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
25/08/2023

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area