Type Here to Get Search Results !

وضو کے پانی میں اگر ناخن والی انگلی ڈوب جاے تو وضو ہوگا کیا نہیں

وضو کے پانی میں اگر ناخن والی انگلی ڈوب جاے تو وضو ہوگا کیا نہیں؟
________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
_وضو کے پانی میں اگر ناخن والی انگلی ڈوب جاے تو وضو ہوگا کیا نہیں جواب دیکر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔_
سائل:- واحد قمرگریڈیہ
❤️━━━━━━━(💚) ━━━━━━━❤️
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب👇
📝اس سوال کے متعلق جواب میں علامہ صدر الشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمہ اپنی کتاب مشہور زمانہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ اگر بے وضو شخص کا ہاتھ یا انگلی یا پورایا ناخن یا بدن کا کوئی ٹکڑا جو وضو میں دھویا جاتا ہو بقصد یا بلا قصد دہ در دہ سے کم پانی میں بے دھوۓ ہوۓ پڑ جائے تو وہ پانی وضو یا غسل کے لائق نہ رہا- اسی طرح جس شخص پر نہانا فرض ہے اس کے جسم کا کوئی بے دھلا ہوا حصہ پانی سے چھو جاۓ تو وہ پانی وضو اور غسل کے کام کا نہ رہا - اور اگر دھلا ہوا ہاتھ یا بدن کا کوئی حصہ پڑ جائے تو حرج نہیں "(بہار شریعت" حصہ دوم" صفحہ نمبر" 335)
تو مذکورہ حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ اگر بے وضو شخص کا ہاتھ یا انگلی یا پورایا ناخن بقصد یا بلا قصد دہ در دہ سے کم پانی میں پڑ جائے تو وہ پانی وضو یا غسل کے لائق نہ رہا , اگر کسی نے اس پانی سے وضو کیا تو اس کا وضو درست نہ ہوگا"
🔖واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🔖
⌨️⌨️⌨️⌨️⌨️⌨️⌨️⌨️⌨️⌨️⌨️
===============================
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب
✍🏻از قلم محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب
و امام جامع مسجد مہا سمند(چھتیس گڑھ)
=============================

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area