Type Here to Get Search Results !

کیا کھانے سے قبل میٹھی چیز کھانا اور بعد میں کھانا یہ بھی سنت ہے؟

کیا کھانے سے قبل میٹھی چیز کھانا اور بعد میں کھانا یہ بھی سنت ہے؟
________(❤️)_________
السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان کرام مسئلے ذیل میں کہ کھانے سے قبل میٹھی چیز کھانا اور بعد میں کھانا یہ بھی سنت ہے ؟ جواب عنایت کریں
☘️المستفتی : شمشاد رضا☘️
◆ـــــــــــــــــــــ(🔸🌺🔹)ــــــــــــــــــــــ◆
🥀وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ🥀
الجــواب بعون الملک الوھاب👇
📝کھانے سے پہلے یا درمیان میں یا کھانے کے بعد میٹھا کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں ہے۔ بلکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی۔ کیونکہ میٹھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا، جیسا کہ حدیث میں ہے کہ👇
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الحَنْظَلِيُّ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الحَلْوَاءَ وَالعَسَلَ "اھ
 یعنی مجھ سے اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے بیان کیا، ان سے ابواسامہ نے، ان سے ہشام نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میٹھی چیز اور شہد پسند فرمایا کرتے تھے " اھ (مشکوة شریف ص 36)
لیکن کیا کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت ہے؟ تو ایسی کوئی روایت میری نظر سے نہیں گزری جس میں کھانے کے بعد میٹھا کھانے کا سنت ہونا معلوم ہوتا ہو۔
_☘️واللہ اعلم بالصواب☘️
 ◆ـــــــــــــــــــــ(🔸🌺🔹)ــــــــــــــــــــــ◆
حضرت علامہ و مولانا مفتی کریم اللہ رضوی قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی
 خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی 

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area