Type Here to Get Search Results !

اجرت پر نماز جنازہ پڑھانا کیسا ہے؟

 (سوال نمبر 6068)
اجرت پر نماز جنازہ پڑھانا کیسا ہے؟
_________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ نماز جنازہ پڑھانے کی اجرت دینا اور لینا کیسا ہے
دلیل و براہین سے منور فرما کر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 
المستفتی:- ریاض احمد القادری گونڈوی
__________(❤️)__________
نحمده ونشكره و نصلي علي رسوله الأمين الكريم 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عزوجل
اجر لے کر نماز جنازہ پڑھانا جائز نہیں چونکہ نماز جنازہ عبادت ہے اور عبادت پر اجرت لینا جائز نہیں ہے 
اصل یہ ہے کہ عبادات پر اجرت لینا جائز ہی نہیں ہے لیکن متأخرین نے ضرورت کی وجہ سے بعض طاعات کو مستثنیٰ کیا ہے، نمازِ جنازہ کی امامت اس میں شامل نہیں ہے لہٰذا نمازِ جنازہ کی امامت پر اجرت لینا جائز نہیں 
قال في رد المحتار:
وقد اتفقت کلمتہم جمیعا علی التصریح بأصل المذہب من عدم الجواز ثم استثنوا بعدہ ما علمتہ فہذا دلیل قاطع وبرہان ساطع علی أن المفتی بہ لیس ہو الجواز الاستئجار علی کل طاعة بل علی ما ذکروہ فقط مما فیہ ضرورة ظاہرة․ (۹/۷۷)
والله ورسوله اعلم بالصواب 
_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
03/98/2923

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area