(سوال نمبر 4132)
مروجہ تعزیہ اور ماتم کھیلنے کے لیے چندہ دینا کیسا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ

ایک گاؤں میں چہلم ہوتا ہے جس میں کئی لوگ ملکر پورے گاؤں میں چندہ کرتے ہیں اور اس چندے سے گھوڑا سجاتے ہیں اور اسی چندے سے شیعہ کو بلاکر ماتم کرواتے ہیں اور اسی پیسے سے انکے کھانے پینے کا انتظامات بھی کرتے ہیں جو بھی راشن وغیرہ ہے اور اسی چندے سے تعزیہ اور ڈھول تاشے اور بھی بہت کچھ کرتے ہیں ایسے لوگوں پر شریعت کا کیا حکم ہے؟ جب کہ جو بھی کام انجام دے رہے ہیں ان سب کو جانتے بھی ہیں کہ یہ سب نا جائز اور حرام ہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ کیا میل جول رکھنا یا نہیں رکھنا جو بھی شریعت کا حکم ہو؟
قران حدیث کی روشنی میں با حوالہ جواب عنایت فرمائیں
سائل:- رئیس احمد انصاری شراوستی یوپی انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نحمده ونصلي علي رسوله الكريم
وعلیکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
الجواب بعونه تعالي عز وجل
(1) مذکورہ صورت میں کہ مروجہ تعزیہ بنانا اس میں شریک ہونا، ان میں چندہ دینا اورجو محلے وا لے اوردیگر حضرات چندہ دے کران کی ہمت اور معاونت کرتے ہیں اور کھانا بناتے ہیں ماتم کرواتے ہیں گویا وہ اس حرام کام میں ان کی ہمت آفزائی کرتے ہیں جو بالکل سرے سے حرام ہے
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان(سورۃالمائدہ آیت۲)
گناہ اور زیادتی کے معاملات میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔ اور اسی طرح حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص امر خلاف شرع دیکھے تو اسے چاہئیے کہ اسے اپنے ہاتھ سے مٹادے ۔اگر اپنے ہاتھ سے مٹا نہیں سکتا تو زبان سے مٹا دے اور اگر زبان سے بھی نہیں مٹا سکتا تو دل میں اس کو برا جانے اور یہ یعنی دل سے برا جانا ضعیف ایمان ہے (مسلم شریف)
جتنے لوگ شریک ہوتے ہیں سب توبہ کریں
چونکہ اس فعل میں پورا محلہ شامل ہے اس لئے اسے نصیحت کی جائے اور حکمت سے کام لیں اگر نہ مانیں تو اپ خود دل میں برا جانیں تاکہ فتنہ و فساد نہ ہو ۔اگر فتنہ و فساد نہ ہو تو میل جول سے اجتناب کریں
نیچے کی سوال و جواب پڑھیں
سوال نمبر (2)
تعزیہ کی تعظیم کرنا شرعاً کیسا ہے؟
جـــواب نمبر (2)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں تعزیہ بنانا، دیکھنا جائز نہیں اور تعظیم و عقیدت سخت حرام و اشد بدعت اللہ رب العزت مسلمان بھائیوں کو راہ حق کی ھدایت فرمائے آمین ثم آمین یا رب العٰلمین (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 489)
ســـوال نمبر (3)
تعزیہ پر منت مانگنا کیسا ہے؟
جـــواب نمبر (3)
اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ تعزیہ پر منت مانگنا باطل و ناجائز ہے (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 501)
ســـوال نمبر(4)
کیا تعزیہ کے ذریعے حاجتیں پوری ہوتیں ہیں؟
جـــواب نمبر (4)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں تعزیہ کو حاجت روا یعنی ذریعۂ حاجت روا سمجھنا جہالت پر جہالت ہے(بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 499)
ســـوال نمبر (5)
سنا ہے اگر کسی نے تعزیہ بنانے کی منت مانی تو ضرور بنانا چاہیے ورنہ نقصان ہوگا کیا یہ بات درست ہے؟
جـــواب نمبر (5)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ تعزیہ بنانا بدعت و گناہ ہے لہذا نہ کرنے کو باعث نقصان خیال کرنا زنانہ وہم ہے مسلمانوں کو ایسی حرکات و خیالات سے باز آنا چاہیے (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 499)
ســـوال نمبر (6)
تعزیہ بنانے والوں کو تعزیہ بنانے کے لیے چندہ دینا یا تعزیہ بنانے میں مدد کرنا کیسا ہے؟
جـــواب نمبر (6)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ تعزیہ میں کسی قسم کی امداد جائز نہیں -

اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا:-
ولا تعانوا علی الإثم و العدوان :
ترجمہ گناہ اور زیادتی کی معاملات میں ایک دوسرے کی مدد نہ کیا کرو (پ 6 سورہ مائدہ) مزید حضور اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں علم، تعزیہ میں جو کچھ صرف ہوتا ہے سب اسراف و حرام ہیں (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 505)
ســـوال نمبر (12)
امام حسین و دیگر شہدائے کربلا رضوان اللہ تعالیٰ علیہ اجمعین کی نیاز و فاتحہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جـــواب نمبر (12)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ فاتحہ جائز ہے اور روٹی شیرنی شربت جس چیز پر ہو مگر تعزیہ پر رکھ کر یا اس کے سامنے ہونا جہالت ہے اور اس پر چڑھانے کے سبب تبرک سمجھنا حماقت ہے - ہاں تعزیہ سے جدا خالص سچی نیت سے حضرات شہدائے کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی نیاز ہو وہ ضرور تبرک ہے-وہابی خبیث اسے خبیث کہتا ہے خود خبیث ہے (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 498)
ســـوال نمبر (13)
امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کے حالات اور شہادت کے واقعات بیان کرنا کیسا ہے؟
جــــواب نمبر (13)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ذکر شہادت شریف جبکہ روایات موضوع (یعنی من گھڑت روایات) اور مہمات ممنوعہ اور نیت نا مشروعہ (غلط الفاظ اور ناجائز نیت) سے خالی ہو عین سعادت ہے صالحین کے ذکر پر اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہوتی ہے (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 517)
ســـوال نمبر (8)
شہدائے کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی یاد میں ماتم کرنا کیسا ہے؟
جـــواب نمبر (8)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ماتم کرنا چھاتی پیٹنا حرام ہے نیز ماتم و نوحہ کرنا محرم ہو یا غیر محرم مطلقا حرام ہے (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 23 ص 407)
ســـوال نمبر (9)
محرم شریف کے مہینے میں شادی بیاہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جـــواب نمبر (9)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ماہ محرم میں نکاح کرنا جائز ہے نکاح کسی مہینے میں منع نہیں(بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 11 ص 265)
ســـوال نمبر (10)
محرم شریف میں سنی مسلمانوں کو کالے کپڑے پہننا کیسا ہے؟
جـــواب نمبر (10)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ عشرۂ مبارکہ میں تین رنگوں کو پہننے سے بچے 1 سیاہ، 2 سبز، اور 3 سرخ (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 496)
ســـوال نمبر (11)
مسلمانوں کا محرم میں پانی یا شربت کی سبیل لگانا کیسا ہے؟
جـــواب نمبر (11)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ پانی یا شربت کی سبیل لگایا جب کہ بنیت محمود(اچھی نیت) اور خالصا لوجہ اللہ (اللہ کی رضا کے لیے) ثواب رسائی ائمۂ اطہار یعنی ائمۂ اطہار کی پاک روح کو ثواب پہنچانا مقصود ہو بلا شبہ جائز بہتر و مستحب و کار وثواب ہے (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 520)
ســـوال نمبر (7)
عَلم ،تعزیہ، ڈھول، تاشے، مرثیہ اور ماتم دیکھنے کے لیے گھروں سے نکلنا کیسا ہے؟
جـــواب نمبر (7)
حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جو کام ناجائز ہے اسے تماشے کے طور پر دیکھنے جانا بھی گناہ ہے مزید ارشاد فرمایا عَلم، تعزیہ، ڈھول، تاشے، مرثیہ، ماتم اور مصنوعی کربلا کو جانا یہ سب باتیں حرام و گنا ہ و ناجائز و منع ہیں (بحوالہ فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 498)
ســـوال نمبر (14)
اگر کوئی پوچھے کہ کھچڑا وغیرہ پکا کر بانٹنا کہاں سے ثابت ہے تو اس کا کیا جواب ہے؟
جـــواب نمبر (14)
امام اہل سنت حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رہا یہ کہ کھچڑا کہاں سے ثابت ہوا، جہاں سے شادی کا پلاؤ دعوت کا زردہ ثابت ہوا - یہ تخصیصات عرفیہ ہیں نہ شرعیہ، ہاں جو اسے شرعاً ضروری جانے وہ باطل پر ہے (فتاویٰ رضویہ شریف ج 24 ص 494)
والله ورسوله اعلم بالصواب

_________(❤️)_________
کتبہ :- فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مجيب قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی لهان ١٨خادم دارالافتاء البركاتي علماء فاونديشن شرعي سوال و جواب ضلع سرها نيبال
21/08/2023
21/08/2023