Type Here to Get Search Results !

تاڑی پینا کیسا؟

تاڑی پینا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں کہ 
تاڑی پینا کیسا ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔
سائل:- محمد عامر حسین
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب  اللھم ھدایۃ الحق الصواب 
 تاڑی فی نفسہ ایک درخت کا عرق ہے جب تک اس میں جوش و سکر نہ آوے طیب و حلال ہے جیسے شیرہٕ انگور ۔لوگوں کا بیان ہے کہ اگر کورا گھڑا وقت مغرب باندھیں اور وقت طلوع اتار کر اسی وقت استعمال کریں تو اس میں جوش نہیں آتا ۔اگر یہ امر ثابت ہو تو اس وقت تک وہ حلال و طاہر ہوتی ہے جب جوش لا ناپاک وحرام ہوئی ۔
مگر اس میں تنقیح طلب یہ امر ہے کہ آیا حرارت ہوا بھی چند گھنٹے یا چند پہر ٹھرنے کے بعد اس عرق میں جوش و تغیر لاتی ہے یا نہیں ؟
اگر ثابت ہو تو شام کے وقت تاڑی چند پیڑوں سے بقدر معتد بہ نکال کر کسی ظرف میں بند کرکے صبح تک رکھ چھوڑیں تو ہر گز متغیر نہ ہوگی جب تک آفتاب نکل کردیر تک دھوپ سے اس میں فعل نہ کرے جوش نہیں لاتی ۔تو اس صورت میں وہ بیان مذکور ضرور پایہٕ ثبوت کو پہنچے گا ، ورنہ صراحةً معلوم ہے کہ شام کو جو گھڑا لگایا جاۓ تاڑی اس میں صبح تک بتدریج آیا کرےگی تو وہ اجزإ کہ اول شام سے آۓ تھے طول مدت کے سبب حرارت ہو اسے ان کا تغیر مظنون ہے۔
اور جوش وتغیر محسوس نہ ہونا اس وجہ سے ہے کہ وہ اجزإ جنہیں مدت اس قدر نہ گزرے کہ ہنوز تغیر کی حد تک نہ پہنچے کثیر و غالب ہیں اس تقدیر پر اس سے احتراز میں سلامتی ہے۔(فتاویٰ رضویہ قدیم ج ٩ص ٢٢٦)
(بحوالہ فرمودات اعلی ٰ حضرت صفحہ ٢٥٢ مطبع ایڈوانس پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ دہلی)
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
✍🏻کتبـــــــــــــــــــه:
محمد مشرف اعظم صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی گریڈیہ
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسرار احمد نوری بریلوی
 خادم التدریس والافتاء 
مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area