Type Here to Get Search Results !

کیا شب معراج اللہ نے نبی پاک سے لغت علی پر کلام کیا تھا؟

کیا شب معراج اللہ نے نبی پاک سے لغت علی پر کلام کیا تھا؟
________(❤️)_________
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
معراج کی رات اللہ نے نبی علیہ السلام سے حضرت علی کی لغت پر کلام کیا تھا؟
________(👇)_________
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب ھو الھادی الی الصواب :
اللہ عزوجل نے معراج کی رات حضرت علی کی لغت پر کلام کیا یہ ایک روایت ہے
 جو شیعوں نے گھڑی ہے، یہ جھوٹ منگھڑت روایات 
 عبداللہ بن عمر سے لوط بن یحیی ازدی بیان کرتا ہے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ سے پوچھا گیا کہ شب معراج آپ سے اللہ نے کس لغت پر کلام کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علی بن ابی طالب کی لغت میں کلام کیا مجھے الہام ہوا کہ یوں کہو کہ اے اللہ تو نے مجھے خطاب کیا یا پھر علی المرتضی نے تو اللہ نے فرمایا اے احمد میں دنیاوی چیزوں کی طرح کوئی چیز نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے لوگوں پر قیاس کیا جا سکتا ہے میں نے تجھے اپنے نور سے بنایا اور پھر تیرے نور سے علی کو پیدا فرمایا میں نے تیرے دل کے رازوں کو دیکھا تو آپ کے دل میں علی سے بڑھ کر کوئی محبوب نہ پایا لہذا میں نے ان کی لغت میں تمہیں خطاب فرمایا تاکہ تمہارا دل مطمئن رہے یہ روایت موضوع اور من گھڑت ہے شیعوں کی بنائی ہوئی ہے    
(میزان الکتب صفحہ373)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
________(❤️)_________
✍️ کتبہ :- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد دانش حنفی
صاحب قبلہ مدظلہ العالیٰ النورانی 
ہلدوانی نینیتال:- 9917420179

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area